Live Updates

پہلگام واقعہ سارا فراڈ تھا، سوا مہینہ کے بعد بھی کچھ پتا نہیں لگا کہ وہ بندے کہاں گئے؟

مودی پورے خطے کیلئے خطرناک شخص ہے، پہلگام ڈرامے سے پہلے ہندوستان کی سفارتی، اسٹریٹجک اور تجارتی اہمیت بہت زیادہ تھی، لیکن آج بھارت اکیلا کھڑا ہے۔وزیردفاع خواجہ آصف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 2 جون 2025 22:23

پہلگام واقعہ سارا فراڈ تھا، سوا مہینہ کے بعد بھی کچھ پتا نہیں لگا کہ ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 02 جون 2025ء )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ سارا فراڈ تھا، سوا مہینہ کے بعد بھی کچھ پتا نہیں لگا کہ وہ بندے کہاں گئے ؟ مودی پورے خطے کیلئے خطرناک شخص ہے، پہلگام ڈرامے سے پہلے ہندوستان کی سفارتی، اسٹریٹجک اور تجارتی اہمیت بہت زیادہ تھی، لیکن آج بھارت اکیلا کھڑا ہے۔ جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی 2014سے اقتدار میں ہے، یعنی 11سال ہوگئی ہے، مودی کو لگ رہا کہ اب اس کی مقبولیت نہیں رہی۔

اسی وجہ سے مودی کی جانب سے پہلگام والی واردات کی گئی، مودی آر ایس ایس کا ہے، اسی لئے باتیں بھی اسی طرح کی کرتا ہے، 22اپریل کو پہلگام کا واقعہ ہوا ، اب سوا مہینہ ہونے کو ہے، کوئی پتا نہیں لگا کہ وہ بندے کہاں گئے ہیں؟ہندوستانی حکومت نے کبھی نہیں کہا کہ تحقیقات کریں گے ، پاکستان نے تحقیقات کا کہا ہے۔

(جاری ہے)

ہم نے کہا کہ تحقیقات کیلئے چار پانچ ملکوں سے منگوا لیں۔

اس کا مطلب مودی کا پہلگام واقعہ مکمل طور پر فالس فلیگ تھا۔ جو شخص اپنی وزارت اعلیٰ میں لوگوں کو زندہ جلا سکتا ہے تو یہ بھارت اورخطے کیلئے خطرناک شخص ہے۔پہلگام ڈرامے سے پہلے ہندوستان کی سفارتی، اسٹریٹجک اور تجارتی اہمیت بہت زیادہ بڑھی ہوئی تھی، اس وقت سب کچھ بھارت اکیلا کھڑا ہے اس کے ساتھ صرف اسرائیل ہے۔ مزید برآں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کیلئے حکومت کی آئی ایم ایف سے بات چیت کامیاب ہوگئی ہے، حکومت نے معاشی استحکام حاصل کرلیا اب معاشی ترقی کا سفر طے کرنا ہے۔

میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت سے 4نکات پر بات چیت کیلئے تیار ہے،بھارت کے ساتھ کشمیر، پانی ، تجارت اور دہشتگردی کے معاملات پر بات چیت کریں گے، بھارت دنیا میں جہاں بھی چاہے پاکستان سے بات چیت کرسکتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارت سے ہم نے 1971 کا بدلہ لے لیا ہے۔مودی کے شکست خوردہ بیانات کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے، مودی اپنی مقامی پریشانی کی وجہ سے بیانات دے رہا ہے، پاکستان نے بھارت کے 4رافیل سمیت 6طیارے مار گرائے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے موجودہ دور حکومت میں کرپشن کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا ، حکومت نے معاشی استحکام کا سفر طے کرلیا ہے اب معاشی ترقی کا سفر طے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کیلئے آئی ایم ایف سے بات چیت کامیاب ہوگئی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات