Live Updates

مریم نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے عوام نے ان کی پالیسیوں پر بھرپور اعتمادکرتی ہے،سید عرفان شاہ

منگل 3 جون 2025 17:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)مسلم لیگ ن علما مشائخ ونگ کے ڈویژنل صدر سید عرفان رسول شاہ،جنرل سیکرٹری ملک ضیا الحق،سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر اور دیگر نے سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 سمبٹریال سے پاکستان مسلم لیگ ن کی نومنتخیب رکن پنجاب اسمبلی حنا ارشد وڑائچ کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ نشست وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی حکومت پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے ان کے نام عوام کا تحفہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے عوام نے ان کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ثابت کیا کیا کہ پنجاب مسلم لیگ ن کا قلعہ اور موجودہ عوام دوست حکومت ان کے مسائل کے حل کی ثمرات کی جانب گامزن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ انشااللہ وزیراعظم میاں شہباز شریف ،وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور ان کی پوری ٹیم اسی طرح عوام کی خدمت کرتے رہیں گے اور اگلے الیکشن تک ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے اور سرگودھا میں قائم گورنمنٹ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی رواں سال کام شروع کر کے ڈویژن بھر کے عوام کو جدید ترین طبی سہولیات فراہم کرئے گا جس کے افتتاح پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف مزید تعمیراتی منصوبوں اور صحافی کالونی کے قیام کا اعلان کریں گئیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات