
مقبوضہ کشمیر ،بھارت نے کشمیریوں کے خلاف کریک ڈائو ن تیز کر دیا،کالے قانون کے تحت 5کشمیری گرفتار
منگل 3 جون 2025 16:20
(جاری ہے)
یہ کارروائی اختلافی آوازوں کوجبر اً خاموش کرانے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرنے والوں کو دبانے کی بھارت کی مہم کا حصہ ہے۔
بھارتی پولیس نے آج ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں ایک کشمیری فاروق احمد ڈار کی جائیداد بھی ضبط کرلی۔ ادھر قابض انتظامیہ نے تین مسلمان سرکاری ملازمین کو آزادی پسند تنظیموں سے تعلق کے الزام پر برطرف کردیاہے۔ برطرف کیے گئے ملازمین میں پولیس کانسٹیبل ملک اشفاق نصیر، اسکول ٹیچر اعجاز احمد اور گورنمنٹ میڈیکل کالج کے جونیئر اسسٹنٹ وسیم احمد خان شامل ہیں ۔ اگست 2019 میں مودی حکومت کی طرف سے دفعہ 370کی منسوخی کے بعد سے 75سے زائد کشمیری ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں ایک بیان میں ان کارروائیوں کی مذمت کی ہے اور ان کواپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد جاری رکھنے پرکشمیریوں کو اجتماعی سزا دینے کی سوچی سمجھی پالیسی کا حصہ قرار دیاہے۔ بیان میں اقوام متحدہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ متنازعہ علاقے میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لے۔ ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ کے رہائشیوں نے مقبوضہ علاقے میں قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ خواتین سمیت مظاہرین نے کئی ماہ سے پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی مذمت کی۔ دریں اثنا حق اطلاعات کے تحت پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں محکمہ سیاحت نے قابض انتظامیہ کے اس دعوے کی کہ اگست 2019میں دفعہ 370کی منسوخی کے بعدسیاحت کو بے حد فروغ ملا ہے ، قلعی کھول دی ہے ۔انسانی حقوق کے کارکن ایم ایم شجاع کی طرف سے مودی حکومت کے 9کروڑ 47لاکھ سیاحوں کے وادی کشمیر کے دورے سے متعلق دعوے کے بارے میں سوال کے جواب میں انکشاف کیاگیاہے کہ اس تعداد کے صرف 10فیصد سیاحوں نے ہی وادی کشمیر کا دورہ کیاہے۔ مقامی انتظامیہ، بھارتی فوج اور غیر کشمیری کارکنوں نے اس تعداد کو بڑھاچڑھا کر پیش کیا ہے،جس سے مقبوضہ علاقے کی صورتحال معمول پر آنے کے مودی حکومت کے دعوے بے نقاب ہوگئے۔مزید قومی خبریں
-
مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
-
پاکستان بھر میں مون سون کی بارشوں سے 657 افراد ہلاک، 929 زخمی ، این ڈی ایم اے
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
کوہاٹ ،نصف شب خون کی ہولی کھیلی گئی
-
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا، 2 اضلاع میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
-
کوئٹہ سول اسپتال کی 300 سے زائد ویل چیئرز مریض اپنے ساتھ گھر لے گئے
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
چینی کمپنی کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کااعلان
-
پنجاب میں دریائوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
-
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے شدید مون سون بارشوں کا امکان ہے ، ترجمان
-
آن لائن مالیاتی اور بینکنگ فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ،اسٹیٹ بینک نے مالیاتی فراڈ کا نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.