Live Updates

ہمایوں خان کا عالمی سطح پر سفارت کاری پر بلاول بھٹو کی کوششوں کو خراجِ تحسین

پاکستان کا بیانیہ عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہا ، دنیا بھر میں آواز سنی جا رہی ہے، بیان

بدھ 4 جون 2025 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی ہمایوں خان نے بلاول بھٹو کی پر اعتماد سفارت کاری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین کی قیادت میں پاکستان کا بیانیہ عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہا ہے، دنیا بھر میں پاکستان کی آواز سنی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں ہمایوں خان نے کہا کہ عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ ملاقاتوں نے پاکستان کے تعلقات کو مضبوط کیا ہے اور ٹھوس شواہد کے ساتھ پاکستان کا بیانیہ پیش کیا ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دریائے سندھ اور کشمیر جیسے اہم مسائل پر عالمی سطح پر توجہ دلوائی ہے اور بھارت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین مسلسل خلاف ورزی کے ثبوت پیش کئے ہیں۔ ہمایوں خان نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دیں ہیں، پاکستان جنگ کی بجائے مذاکرات کے ذریعے امن چاہتا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات