Live Updates

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سفارتی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،راجہ پرویز اشرف

جمعرات 5 جون 2025 12:06

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سفارتی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سفارتی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول کی دعوت پر بھارت مذاکرات کی ٹیبل پر آیا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے بین الاقوامی فورمز پر پانی،کشمیر اور دہشت گردی کے ایشوز اٹھائے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ خطے کا مستقل امن کشمیر کا مسئلہ حل کرنے سے جڑا ہوا ہے،جنوبی ایشیا کے امن کو مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کی نذر نہیں کیا جا سکتا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کے بیانات شکست خوردہ شخص کی عکاسی کر رہے ہیں مگر ہم امن چاہتے ہیں،پاک بھارت مسائل کا واحد حل بات چیت ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات