
پاک بھارت جنگ میں جانی و مالی نقصانات کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے 15رکنی اعلیٰ سطح کمیشن تشکیل
سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا اعلیٰ سطح کمیشن کا سربراہ جبکہ ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کو کنونیئر مقرر کر دیا گیا ، کمیشن 30 روز میں رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گا
فیصل علوی
جمعرات 5 جون 2025
13:52

(جاری ہے)
کمیشن 30 روز میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گاجس میں جنگ کے دوران شہید اور زخمی ہونے والے شہریوں سے متعلق تفصیلی ڈیٹا، فرانزک شواہد، اور کرائم سین کی بین الاقوامی اصولوں کے مطابق جانچ شامل ہوگی۔
کمیشن پاک بھارت تنازع کے دوران شہید اور زخمی ہونے والے سویلین سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرے گا اور کرائم سین سے متعلق بین الاقوامی قوانین کے تحت شواہد حاصل کرے گا۔کمیشن اپنی رپورٹ میں جنگی نقصانات، سیکیورٹی چیلنجز، سول انتظامیہ کی کارکردگی اور انسانی حقوق کی صورتحال پر بھی تفصیلی سفارشات پیش کریگا۔اعلیٰ سطح کمیشن فرانزک رپورٹ کی تیاری کی سربراہی بھی کریگا۔ کمیشن کو کسی بھی اضافی شواہد کی جانچ کا مکمل اختیار حاصل ہوگا۔ وزارت داخلہ کمیشن کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔ کمیشن بھارتی ہتھیاروں کی ساخت اور طریقہ کار سے متعلق بھی معلومات حاصل کریگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن بھارت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق بھی معلومات جمع کرے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا تھا کہ ثابت ہوگیا پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن تھا، بھارت دنیا کے سامنے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہاتھا۔ بھارت نے ثبوت نہ دیے بلکہ جارحیت کا ثبوت دیاتھا۔ پاکستان نے تناو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی تھی۔امریکہ کی یومِ آزادی تقریب میں شرکت کیلئے وزیراعظم شہبازشریف امریکی سفارت خانہ پہنچے جہاں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے سفارت خانہ آمد پر وزیراعظم کا استقبال کیا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیرجانبدارنہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی ہماری پیشکش کے جواب کے بجائے بھارت نے جارحیت کی، پاکستان نے کشیدہ صورتحال میں تحمل کا مظاہرہ کیاتھا۔ 6 اور 7 مئی کو بچوں اور خواتین سمیت 33 معصوم پاکستانیوں کو شہید اور 55 کو زخمی کیا گیاتھا۔ بھارت نے جارحیت کرتے ہوئے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا، پاکستان نے جوابی کارروائی میں 6 بھارتی طیارے گرائے کیونکہ جواب دینا ہمارا حق تھا۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکنو نے جدید Spark 40 Series پاکستان میں متعارف کروا دی
-
حج 2026ء کیلئے سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ سے زائد درخواستیں جمع ہو چکی ہیں، ترجمان وزارت مذہبی امور
-
پاکستان منی لانڈرنگ اسکیموں کی مؤثر روک تھام میں ناکام رہا، آئی ایم ایف
-
پاکستان اورجزیرہ نما ملک مائکرونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم
-
امریکا میں پاکستان کے جشن آزادی کی تقاریب
-
چینی وزیر خارجہ وانگ کا شیڈول دورہ بھارت
-
سندھ کے کھجور کے شعبے کو بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ویلیو ایڈیشن اور جدید پروسیسنگ تکنیک پر توجہ دینے کی ضرورت ہے. ویلتھ پاک
-
خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں بارش اور سیلاب سے تباہ کاریاں ،45افراد جاں بحق
-
امریکی ٹیرف، ڈالر کے لحاظ سے پاکستان کی ایکویٹی مارکیٹ کی بہترین کارکردگی، بھارت کی تنزلی
-
ٹرمپ غیر ملکی صحافیوں کی غزہ تک رسائی کے حق میں
-
پاک فوج نے سوات اور باجوڑ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف آپریشن شروع کر دیا
-
خیبرپختونخوا ہ میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تباہی، جاں بحق افراد کی تعداد 46 ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.