
اسلام آباد ہائیکورٹ کی 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیل پر سماعت
عدالت نے نیب پراسکیوشن ٹیم نوٹیفائی کرنے کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی
میاں محمد ندیم
جمعرات 5 جون 2025
14:15

(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیل پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے کی بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے، اور موقف اختیار کیا کہ سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ہے، منتوں، مرادوں اور دعاﺅں کے بعد آج کی تاریخ ملی ہے، آج کی تاریخ ہمیں آسانی سے نہیں ملی، توشہ خانہ ون، توشہ خانہ ٹو اور اب 190 ملین پاﺅنڈ کیس بنایا گیا ہے، عمران خان کیخلاف 300 سے زائد مقدمات بنائے گئے.
انہوں نے کہا کہ ٹرائل کورٹ سے سزا ہوئی، ہائیکورٹ سے استغاثہ نے کہا ٹھیک نہیں ہوئی معطل کردی جائے، فیصلوں کا کسی کو معلوم نہیں ہوتا، یہ کیسے فیصلے ہیں جس میں 6 ماہ سے میاں بیوی کو اندر رکھا ہوا ہے، یہ سابق وزیراعظم کے خلاف متنازع ترین فیصلہ ہے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ جن جج صاحب نے کیس کا فیصلہ سنایا ان کے خلاف سپریم کورٹ کی آبزرویشنز موجود ہیں. اسپیشل پراسیکیوٹر نیب رافع مقصود نے کہا کہ اس عدالت کا بڑا قیمتی وقت ہے، آپ میری بات سن لیں، میں نے ابھی کچھ نہیں کہا ہے میری گزارش ہے اس کیس میں وفاقی حکومت نے اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کیا تھا ابھی فیڈرل حکومت نے کوئی بھی پراسیکیوٹر جنرل تعینات نہیں کیا مجھے گزشتہ رات اس کیس کا پتہ چلا، مجھے نوٹس رات کو ملا، ہمیں وقت دے دیں. بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ خاتون کو 7 سال کی سزا سنائی گئی، جو ضمانت کی حقدار ہے جس جج نے یہ فیصلہ دیا اس کے خلاف سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تھا اس کیس میں فیصلے سے متعلق صحافیوں نے تاریخیں بتائیں 23 سال سے وکالت کررہے ہیں، کبھی فیصلہ آنے سے پہلے پتہ نہیں چلا. انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو 20 دن سے کم دنوں میں سزا سنائی گئی، ٹرائل کورٹ میں پراسکیوشن بڑی تیز سے ٹرائل چلاتے ہیں، جب ہائی کورٹ کیس آتا ہے تو پھر ایسے چیزیں آتی ہیں کیس فکس ہی نہیں ہو رہا نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے بیرسٹر سلمان صفدر کے دلائل پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کل نوٹس ملا ہے، وقت دے دیں، عمران خان کیخلاف اسپیشل ٹیم لانا چاہتے ہیں، تو لائیں ہم نہیں گھبراتے، نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے کہا کہ 4 ہفتوں کا وقت دے دیں. قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے پراسکیوشن ٹیم کا نوٹیفکیشن لینا ہے تو 7 دن کا وقت لے لیں، نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے کہا کہ وزارت قانون سے خط و کتابت ہونی ہے، 4 ہفتوں کا وقت دے دیں بیرسٹر سلمان صفدر نے نیب استدعا کی مخالفت کی. عدالت نے نیب کو 7 دن میں پراسکیوشن ٹیم نوٹیفائی کرنے کی ہدایت کی قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے متعلقہ وزارتوں سے کرنا ہے یا جہاں سے بھی ہو، پراسیکیوشن ٹیم مقرر کریں عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ پوری دنیا کہتی ہے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ عید کی چھٹیاں ہیں، وقت زیادہ دیا جائے جسٹس محمد آصف نے کہا کہ اب بھی آپ کو زیادہ ٹائم دیا ہے، عدالت نے کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی.
مزید اہم خبریں
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاک فوج کو سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہدایات
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
وزیراعلی پنجاب کا وزیراعلی خیبرپختونخوا کو ٹیلی فون، سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا
-
زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو گیا
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2 فیصد تک بڑھ کر ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
جنیوا میں پلاسٹک آلودگی کے خاتمے پر یو این مذاکرات بے نتیجہ
-
غزہ: خطرناک حالات میں انسانی خدمت کی اخلاقی ذمہ داری نبھاتے ڈاکٹر کی کہانی
-
ملک میں فی لیٹر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے اتنہائی حساس علاقوں سے 5 ہزار افراد کو ریسکیو کر لیا
-
دیر میں ریسکیو اہلکار نے اپنی جان پر کھیل کر دریا کے سیلابی ریلے میں پھنسے شہری کو بچا لیا
-
خیبرپختونخواہ میں آسمانی بجلی نے بھی قیامت ڈھا دی، متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات
-
پنجاب حکومت کا اکتوبر میں ایک لاکھ گھروں کا ہدف مکمل کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.