
کشمیری مسلمانوں کو جامع مسجد سرینگر اورعیدگاہ میں عید نماز ادا نہیں کرنے دی گئی،میر واعظ گھر میں نظر بند
ہفتہ 7 جون 2025 16:10
(جاری ہے)
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نے اپنے ایک ٹویٹ میں انتظامیہ کے اس اقدام پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ”یہ افسوسناک ہے کہ عیدگاہ میں نماز نہیں ادا کرنے دی گئی، جامع مسجد بھی سیل کی گئی ، 7بر س سے مسلسل یہی ہورہا ہے ، مجھے بھی گھر میں نظر بند کیا گیا ہے، مسلم اکثریتی علاقے میں مسلمان ہی ایک اہم مذہبی فریضے کی ادائیگی سے محروم ہیں۔
یہ ان لوگوں کے لیے شرم کا مقام ہے جو ہم پر حکمرانی کرتے ہیں“۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیری مسلمانوں کو ایک مرتبہ پھر عید نماز سے روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کے دعویدار بھارت نے کشمیریوں کے مذہبی حقوق بھی غصب کر رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیری مسلمانوںکو آزادی کے مطالبے کے پاداش میں بدترین انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا ہے ، اس وقت حریت رہنمائوں سمیت ہزاروں کشمیری اپنے اہلخانہ سے سینکڑوں میل دور بھارتی جیلوںمیں عید کا خوشیوں بھر ا دن منانے پرمجبور ہیں۔ ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں نہتے لوگوں پر جاری بھارتی مظالم اور بربریت کا فوری نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرے جوخطے میں کشیدگی کا بنیادی سبب ہے۔ دریں اثنا بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں کشمیری تاجر زبیر احمد بٹ کی حراستی موت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر غم و غصے کو جنم دیا ہے۔ سرینگر کے علاقے عالی کدل کا رہائشی زبیر احمد 3 جون کو دلی کے ایک پارک میں پراسرارحالت میں مردہ پایا گیا تھا۔نوجوان کے اہلخانہ نے کہاہے کہ زبیر کو دلی پولیس نے تشدد کانشانہ بناتے ہوئے مار ڈالا ہے۔میر واعظ عمر فاروق نے ایک بیان میں کہا کہ زبیر احمد کے قتل نے بھارت میں مقیم ہزاروں کشمیری طلبہ اورتاجروں کے دلوں میں خوف اور عدم تحفظ کا احساس مزید گہرا کر دیا ہے۔انہوں نے بھارتی حکومت زور دیا کہ وہ اپنی آئینی ذمہ داری پورا کرے اور کشمیریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ دیگر کشمیری رہنماﺅں نے بھی زبیر کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ادھر آزاد جموںوکشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مقبوضہ جموںوکشمیر کے دورے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پاسبان حریت کے زیر اہتمام مظاہرے میں سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔ انہوں نے سیاہ جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ بینروں پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر اور بھارتی فورسز کیطرف سے نہتے کشمیریوں پر جاری وحشیانہ مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔نریندرمودی نے گزشتہ روز مقبوضہ علاقے کا دورہ کیا۔مزید قومی خبریں
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ایرانی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کےعزم کا اعادہ
-
پاکستان اور ایران کا تجارتی و سرحدی تعاون کے فروغ پر اتفاق
-
حکومت کو عمران خان کے بیٹوں سے کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوتا، قومی مفاد میں اپوزیشن سے بات چیت کیلئے ہمیشہ تیار ہیں، طلال چوہدری
-
9 مئی کا واقعہ منظم ریاستی سکرپٹ کے تحت رچایا گیا ڈرامہ ،مقصد سیاسی قوتوں کو کچلنا اور اختلافِ رائے کو دبانا تھا،سید زین شاہ
-
گورنر خیبر پختونخوا سے زاہد اکرم درانی کی ملاقات، صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار
-
یومِ آزادی "معرکہ حق" کے عنوان سے منانے کا فیصلہ،وزیراعلی سندھ کی صدارت میں یومِ آزادی کی تیاریوں پر اہم اجلاس
-
ساہیوال، زمینداروں کے بیٹے ،بھائی کو گولیاں مار دی گئی ،مقدمات درج ،ایک گرفتار ،ایک کی حالت نازک
-
تعلیمی اداروں میں سفارشی کلچر کا خاتمہ اور میرٹ میری اولین ترجیح ہے‘ سردار سلیم حیدر
-
آصفہ بھٹو کا سیلاب متاثرین کیلئے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے گھروں کا دورہ ،گھروں کی مالکانہ اسناد متاثرہ خاندانوں کی خواتین ارکان میں تقسیم
-
آصفہ بھٹو زرداری کاسیلاب متاثرین کیلئے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے گھروں کا دورہ،گھروں کی خواتین کو مالکانہ اسناد تقسیم کیں
-
وزیرمملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہرکیانی کی مرحوم صحافی ارشد وحید چوہدری اور سینیئر صحافی عمر چیمہ کے گھر آمد
-
سندھ میں 16 لاکھ سے زائد بچے محنت مشقت پر مجبور،سروے رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.