
اسلام نے صفائی کو نصف ایمان قرار دیا ہے اور اس حوالے سے ہرایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہے
ح*صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی گجرات میں پریس کانفرنس
پیر 9 جون 2025 17:45
(جاری ہے)
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے صفائی کو نصف ایمان قرار دیا ہے اور اس حوالے سے پرایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ پاکستان آئر فورس نے دشمن کے جنگی جہاز گرائے اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ بھارت ہمارا ایک بھی جنگی جہاز نہیں گراسکا۔اگر بھارت نے دوبارہ ایسی حرکت کی تو پاکستان کی مسلح افواج اس کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔پاک بھارت جنگ میں تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر تھیں صرف ایک سیاسی جماعت نے ساتھ چلنے سے انکار کیا حالانکہ قومی مقصد کیلئے سب کو مل کر آگے بڑھنا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ جنگ بھارت نے شروع کی تھی۔ پاکستان پر جھوٹا الزام لگایا جس میں پاکستان کلئیر ہوا اور بھارت کا جھوٹا پروپیگینڈا ناکام ہوا اور دنیا پر بھارت کا جھوٹ آشکار ہوا۔ یہ جنگ بھارت نے شروع کی اور اسے شکست ہوئی،ایسی جنگوں سے صرف دو ممالک نہیں پورا خطہ متاثر ہوتا ہے۔ پاکستان اور بھارت کی جنگ دوست ممالک پاکستان کے ساتھ کھڑے نظر آئے،چین نے اس جنگ میں ہمیشہ کی طرح پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں،بھارت میں بہت سے صوبے ایسے ہیں جہاں مسلمانوں کو گھروں میں گھس کر مارا جارہا ہے اور مسلمان گائے بھی ذبح نہیں کرسکتے۔ بلدیاتی الیکشن کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جب بھی ہوں ہم نے اپنی جماعت کو تیار رہتے کی ہدایت کردی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ بلدیاتی انتخابات آئندہ ایک یا دو سال میں ہو جائیں اور ہر سیاسی جماعت اپنے پلیٹ فارم سے ان انتخابات میں حصہ لے۔ ایک اور سوال کے جواب میں چوہدری شافع حسین نے کہا کہ گجرات شہر کے سیوریج کا منصوبہ 15ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا اور پنجاب حکومت اس سکیم کو خود مکمل کرے گی جبکہ کنسلٹنٹ ورلڈ بنک کا ہوگا۔ باب گجرات اور کٹھالہ انڈر پاس کا پاس کا منصوبہ 20جون تک مکمل کرلیا جائے گا اور اس منصوبے کی تکمیل سے گجرات شہر کا داخلی راستہ خوبصورت ہوگا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہر ایک دن رات محنت اور ایمانداری سے کام کرے تو آئی ایم ایف سے ایک سال میں نجات مل سکتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کے سفارتی وفد نے پاکستان کا کیس بھرپور طریقے سے لڑا اور دنیا پر واضح ہوگیا کہ بھارت نے غلط خبریں چلائیں اور جھوٹا پروپیگینڈا کیا۔پاکستانی وفد نے بھارت کا جھوٹ دنیا پر آشکار کیا۔مزید قومی خبریں
-
عمران خان کی علی امین کو وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی ہدایت، ترجمان وزیر اعلیٰ کا بیان سامنے آگیا
-
پاکستان ایران فری ٹریڈ معاہدہ تیار ہو چکا، دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہو گا، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا پاکستان ایران بزنس فورم سے خطاب
-
پسند کی شادی پر بھائی نے کرغزستان سے ڈاکٹر بن کر آنے والی بہن کو قتل کردیا
-
چینی باشندے کی چوری شدہ رقم میں خورد برد کا الزام ثابت، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار معطل
-
شمس الاسلام قتل کیس؛ شاہد آفریدی نے مقتول اور مبینہ قاتل کے درمیان صلح کرائی تھی، نامزد ملزم کا دعوی
-
کراچی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے غیر ملکی خاتون زخمی
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ایرانی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کےعزم کا اعادہ
-
پی سی بی نے ورلڈ چیمپئنز لیگ کے ساتھ تمام تعلقات ختم کردیئے، آئندہ کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی کا اعلان
-
پاکستان اور ایران کا تجارتی و سرحدی تعاون کے فروغ پر اتفاق
-
محکمہ موسمیات کی مون سون کے چھٹے سپیل کی پیشگوئی، سیلابی صورتحال سنگین ہونے کا خدشہ
-
حکومت کو عمران خان کے بیٹوں سے کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوتا، قومی مفاد میں اپوزیشن سے بات چیت کیلئے ہمیشہ تیار ہیں، طلال چوہدری
-
9 مئی کا واقعہ منظم ریاستی سکرپٹ کے تحت رچایا گیا ڈرامہ ،مقصد سیاسی قوتوں کو کچلنا اور اختلافِ رائے کو دبانا تھا،سید زین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.