Live Updates

بھارتی حکومت مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت کی تاریخ رقم کر رہی ہے، سردار محمد یعقوب خان

منگل 10 جون 2025 17:59

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء) سابق صدر ریاست و وزیر اعظم آزاد کشمیر ، پارلیمانی لیڈر پاکستان پیپلزپارٹی، ممبر قانون ساز اسمبلی سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت کی تاریخ رقم کر رہی ہے، بزدل مودی جنگ میں شکست کے بعد مقبوضہ وادی میں مسلمانوں کے قتل عام میں مصروف ہے، مقبوضہ وادی کو گذشتہ کئی سالوں سے دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر رکھا ہے، انسانی حقوق کی عالمی تنظمیں، اقوام متحدہ مقبوضہ وادی اور فسلطین میں جاری ظلم وستم کا نوٹس لیتے ہوئے اقدامات کریں، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے عید الاضحی کے موقع پر عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاک افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، اور بے گناہ لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے، بھارت نام نہاد جمہوریت کا دعویدار ہے لیکن پوری دنیا میں اس کا مکروہ چہرہ عیاں ہو چکا ہے، ، کشمیری کسی بھی صورت بھارت کے آگے سر نہیں جھکائیں گئے، کشمیری قوم پاک افواج کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں،وہ وقت دور نہیں جب کشمیری بھی آزاد ی کا سورج طلوع ہوتے ہوئے دیکھیں گئے، کشمیریوں نے تحریک آزادی کشمیر کے لیے لاکھوں جانوں کو نذرانہ پیش کیا ہے، کشمیری کسی صورت آزاد ی کے علاوہ کوئی کمپرومائز نہیں کریں گئے، کشمیر کا مسلہ اقوام متحدہ کی قردادوں کے مطابق حل کیا جائے، تاکہ کشمیری بھی اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات