Live Updates

اپوزیشن نے بھارتی جارحیت کے دوران اچھا کردار ادا کیا‘ عطاء تارڑ

اپوزیشن کو چاہیے تھا کہ وہ بجٹ سے متعلق تیاری کر لیتے، ہم ڈیفالٹ کے دہانے سے اٹھ کر معاشی استحکام کی طرف آئے ہیں، گفتگو

منگل 10 جون 2025 20:41

اپوزیشن نے بھارتی جارحیت کے دوران اچھا کردار ادا کیا‘ عطاء تارڑ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے بھارتی جارحیت کے دوران اچھا کردار ادا کیا۔عطاء تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ بہترین بجٹ ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ ریلیف دینے کی بات کی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس دیکھ کر بہت افسوس ہوا، اپوزیشن کے پاس معاشی اعداد و شمار نہیں تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس تنقید کے لیے کوئی بات نہیں ہے بس وہ طرح طرح کے حیلے بہانے ڈھونڈ رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے تھا کہ وہ بجٹ سے متعلق تیاری کر لیتے، ہم ڈیفالٹ کے دہانے سے اٹھ کر معاشی استحکام کی طرف آئے ہیں، اپوزیشن کے لوگ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی شرطیں لگاتے تھے۔عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان میں مہنگائی میں کمی ہوئی اور مجموعی ترقی میں اضافہ ہوا ہے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات