Live Updates

پاکستانی پارلیمانی سفارتی وفد نے بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی شکست دیدی

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اب صرف پاکستان نہیں، عالمی سطح پر بھی تسلیم شدہ لیڈر ہیں،چوہدری محمد شبیر

جمعرات 12 جون 2025 16:01

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)فخر ڈڈیال سینئر نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی برمنگھم برطانیہ چوہدری محمد شبیر نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سفارتی محاذ پر تاریخی کردار ادا کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے جھوٹ اور بھارتی اشتعال انگیزیوں کی شکل میں ہندتوا کے پیروکاوروں کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں چوہدری محمد شبیر نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت پاکستانی پارلیمانی سفارتی وفد نے بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی شکست دے دی ہے۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کامیاب سفارتکاری نے قائدِ عوام شہید ذوالفقار بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے سفارتی تدبر اور عالمی امور پر عبور کی یاد تازہ کردی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اب صرف پاکستان نہیں، عالمی سطح پر بھی تسلیم شدہ لیڈر ہیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی عالمی پذیرائی جمہوریت کی کامیابی اور پاکستان کی فتح ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری درحقیقت بی بی شہید کا نعم البدل ہیں۔موقف بیان کرنے میں ان کے الفاظ کا چناؤ، انداز تخاطب اور بات کرنے کا سلیقہ اس بات کا اظہار ہے کہ وہ کس کمال مہارت سے سفارتکاری انجام دے رہے ہیں۔

اس نازک ترین لمحے میں چیئرمین پیپلز بلاول بھٹو زرداری نے انتہائی غیر معمولی طور پر شاندار پرفارمنس سے پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور دنیا نے بھٹو کی وراثت دیکھی ہے۔انھوں نے کہا چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور اپنی والدہ محترمہ دختر مشرق شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے سیاسی نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کر رہے ہیں بلاول بھٹو زرداری وہ واحد سیاسی لیڈر ہیں جو اس وقت مقبوضہ جموں وکشمیر اور مقبوضہ فلسطین کا مقدمہ دنیا بھر میں لڑ رہے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات