Live Updates

ض*وہ دن دور نہیں جب بلاول بھٹو عوامی مینڈیٹ سے وزیراعظم بنیں گی: چودھری اختر

جمعرات 12 جون 2025 20:20

- لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چودھری اختر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی سفارتی وفد نے دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا ہمارے چیئرمین کی وجہ سے پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کی نایب صدارت پاکستان کو ملی چیئرمین نے مودی کو نیتن یاہو کی سستی کاپی قرار دیکر نہ صرف پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کیا بلکہ انہوں نے مظلوم فلسطینیوں کا مقدمہ بھی لڑا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم نے بلاول بھٹو کی سفارتی سطح پر صلاحیتوں کو سراہا ہے وہ دن دور نہیں جب بلاول بھٹو عوامی مینڈیٹ سے وزیراعظم بنیں گے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات