Live Updates

/ ٹرمپ غزہ میں جاری مظالم، بے گناہ انسانیت کے قتل کو روکنے اور جنگ بندی کے لئے فوری کردار ادا کریں، گورنر پنجاب

جمعرات 12 جون 2025 20:20

fراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے امریکی صدر ٹرمپ سے اپیل کی ہے کہ غزہ میں جاری مظالم، بے گناہ انسانیت کے قتل کو روکنے اور جنگ بندی کے لئے فوری کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب ہاؤس میں امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر ( Natalie A Baker ) سے ملاقات میں کیا گورنر پنجاب نے امریکی ناظم الامور نٹالے بیکر کی وساطت سے امریکی صدر ٹرمپ سے غزہ میں جاری ظالم اور بے گناہ انسانیت کے قتل کو روکنے اور جنگ بندی کی اپیل کی جس پر امریکی ناظم الامور نے کہا میں آپ کے جذبات کی قدر کرتی ہوں اور آپ کا پیغام صدر ٹرمپ تک ضرور پہنچاؤں گی گورنر نے کہا کہ امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کروا کر دنیا میں امن کو فروغ دیا پاک بھارت جنگ بندی کی طرح غزہ میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج نے دہشت گردی کی جنگ میں لازوال قربانیاں دیں گورنر نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور اپنے ہمسایہ کے ساتھ امن کا خواہاں ہے بلاول بھٹو کی سربراہی میں سفارتی وفد نے امریکہ سمیت پوری دنیا میں اپنا موقف پیش کیا لیکن بھارت آج تک دنیا کے سامنے پہلگام حملے کے ثبوت پیش نہیں کر سکا فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اعلی اور بے مثال قیادت کو پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے اس موقع پر امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے امریکہ اور صدر ٹرمپ کے بارے میں مثبت خیالات کو سراہتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کا ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کردار ایک روشن مثال ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات