
پاکستان ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتا ہے ،ہم مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑے رہیں گے ،سرداریعقوب خان ناصر
ہفتہ 14 جون 2025 22:51
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وفاق نے حالیہ بجٹ کے پی ایس ڈی پی میں میری تجویز کردہ لورالائی باء پاس کی تعمیر کیلئے تین ارب پچاسی کروڑ روپے منظور ہوگئے ہیں جس کی تعمیر سے لورالائی شہر پر ٹریفک کا رش کم اور بلوچستان و پنجاب کی ہیوی ٹرانسپورٹ کو بہترین سہولت مل جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ خطیر لاگت کا بجٹ میں مختص ہونے پر وزیر اعظم شہباز شریف وزیر پلاننگ احسن اقبال اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا خصوصی مشکور ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں زمینداروں کو وزیر اعظم کے اعلان کردہ سولرز کی جلد فراہمی کو یقینی بنایا جائے ابتک یہ عمل انتہائی سست روی کا شکار ہے اور کیسکو نے اوپر سے بجلی بھی منطقع کردی ہے جسکی وجہ سے زرعی شعبہ شدید تباہی وبربادی سے دوچار ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پانی کی شدید کمی سے قحط پیدا ہو رہی ہے وفاق فوری ڈیمز کی تعمیر کیلئے قابل عمل منصوبوں پر عمل کرے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مکمل ہونے پر اسکی نگرانی کا عمل شفاف ہونے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ سرکاری فنڈز ضائع نہ ہوں اور عوام بھی طویل مدت تک اسکے ثمرات سے مستفید ہوتے رہیں۔انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی ہمارے لئے بہت ضروری ہے ٹیوب ویلز کو جلد سولرز پر منتقلی کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ زمینداروں کو ایک بڑے نقصان سے بچایا جاسکے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نیصوبے کی ترقی کیلئے 245 ارب روپے ا یکسٹرا فراہمی کا بھی اعلان کیا ہے جس سے صوبے کی ترقی میں نمایاں اضافہ ہوگا مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی کیلئے عملی کام کیا ہے صوبے کے عوام میں احساس محرومی کے خاتمہ کئے بغیر بلوچستان کی ترقی ایک خواب ہے جسکے لئے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید قومی خبریں
-
وزیرا علی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیدی
-
ویپ اور الیکٹرک سگریٹ پر پابندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کراچی‘ ہاکس بے کے سمندر میں نہانے والے 3 میں سے 2 دوست ڈوب کر جاں بحق
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جب انصاف کا ترازو جھک جائے، تو امن صرف ایک دھوکہ رہ جاتا ہے، مشعال ملک
-
جعلی حکومت بانی کو قید تنہائی میں رکھ کر توڑ نہیں سکتی‘ بیرسٹر سیف
-
دودھ کی ویلیو ایڈیشن کے ذریعے معاشی ثمرات لائیو سٹاک فارمرز تک پہنچانا ضروری ہے،ماہرین لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ
-
لاہور،انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں فواد چوہدری،اعظم سواتی اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت میں 25 جولائی تک توسیع کردی
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.