Live Updates

اسرائیل پوری دنیا کے امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے،ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر

اتوار 15 جون 2025 21:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) پاکستان سنی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے کہا ہے کہ اسرائیل پوری دنیا کے امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے، پرامن دنیا میں اسرائیل جیسے ملک کا وجود ممکن نہیں ہے، غزہ، لبنان اور یمن کے بعد ایران پر اسرائیلی حملے نے ثابت کر دیا ہے کہ اسرائیل کا ایجنڈا صرف اسلام دشمنی ہے،اسرائیل کا اگلا ٹارگٹ یقینی طور پر پاکستان ہوگا،کیونکہ اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے مختلف بیانات میں واضح طور پر ایران اور پاکستان کو اپنا سب سے بڑا دشمن قرار دیا ہے،مسلم ممالک کو اپنے دفاع کے لیے متحد ہو کر نیا بلاک بنانا ہوگا، پاکستان ،ترکیہ اور آذربائیجان کا دفاعی اتحاد قابل تحسین ہے، دیگر مسلم ممالک کو اس دفاعی اتحاد کا حصہ بننا چاہیے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں جامعہ مسجد مکہ مدینہ یارسول اللہ میں یوم شہادت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والے عرب ممالک غلط فہمی کا شکار ہیں،جلد ہی انہیں اسرائیلی غضب کا سامنا کرنا پڑے گا،پاکستان عالم اسلام کی واحد ایٹمی طاقت ہے،پورا عالم اسلام پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے، ہمیں ایک قوم کی طرح متحد ہو کر ان حالات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

تقریب میں پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر خواجہ ندیم مدنی صدیقی، چیف آرگنائزر ملک عامر وینس، ملک ظفر کالرو ،محمد ظہیر الیاس،سید منور شاہ، سید آصف شاہ، صاحبزادہ ریاض نظامی، ملک عابد کالرو، چوہدری عثمان رفیق سلطانی، قاری سیف اللہ چشتی، خواجہ محسن صدیقی، محمد الطاف بھٹی، ملک خضر کالرو، ملک عرفان حیدری، ملک عمران کالرو، مزمل مونڈا،محمد سلیم عطاری، ملک جعفر کالرو، محمد شہباز، ملک عبدالرحمن، وسیم عطاری اور علی رضا سمیت دیگر اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات