Live Updates

طلحہ محمود کی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات، ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو

اتوار 15 جون 2025 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما سینیٹر طلحہ محمود نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی ، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال ، خیبرپختونخوا میں امن و امان اور صوبائی حکومت کے بدترین اور ریکارڈ توڑ کرپشن پر مشتمل دور حکومت ، چترال اور ملک کے دیگر حصوں میں طلحہ محمود فائونڈیشن کے رفاحی کاموں اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، سنیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ صوبہ میں کرپشن کے ریکارڈ توڑے جارہے ہیں عوامی نمائندوں کے ذاتی اکائونٹس سے سرکاری رقوم برآمد ہورہی ہیں ، اقربا پروری عروج پر ہے ، دونوں راہنماں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ نااہل حکمرانوں سے صوبہ کو نجات دلانا انتہائی ضروری ہے ورنہ جس تباہی سے یہ حکومت صوبہ کو دوچار کررہی ہے اسکا مداوا ممکن نہیں ہوگا ، ملاقات میں آنے والے سینیٹ انتخابات سے درپیش معاملات پر بھی مشاورت کی گئی اور متعدد اہم فیصلے کیئے گئے ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے طلحہ محمود فانڈیشن کے چترال سمیت متعدد اضلاع میں رفاحی کاموں کو سراہا اور کہا کہ ان سرگرمیوں کا دائرہ کار مذید وسیع کیا جائے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات