Live Updates

بلاول بھٹو زرداری کا منور حسین سہروردی کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت

پیر 16 جون 2025 23:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے منور حسین سہروردی کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سیل بلاول ہاوس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ شہید منور حسین سہروردی ایک ثابت قدم جیالے کااستعارہ اور بے باک ایکٹوسٹ تھے، جنہیں کراچی میں دہشتگردوں کے خلاف آواز اٹھانے اور ملک جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد کرنے کی پاداش میں شہید کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ منور حسین سہروردی شہید جیسے جیالوں کی قربانیاں رائیگان نہیں گئیں کہ آج کراچی میں دہشتگردی دفن، جبکہ ہر گذرتے دن کے ساتھ ملک میں جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ منور حسین سہروردی شہید ہماری دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات