
ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت پر مسلم ممالک کا اہم مشترکہ اعلامیہ جاری
اعلامیے کی توثیق پاکستان، عراق، سعودی عرب، قطر، کویت، مصر، اردن، الجزائر اور بحرین سمیت دیگر نے کی، ترجمان دفتر خارجہ
منگل 17 جون 2025 22:09

(جاری ہے)
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ 13 جون سے ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کو یکسر مسترد کرتے ہیں، 13 جون سے ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ہر اٴْس اقدام کی مخالفت کرتے ہیں جو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد و اصولوں کی خلاف ورزی ہو، ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام، حسن ہمسائیگی اور تنازعات کے پرامن حل پر زور دیتے ہیں۔اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت کو فوری طور پر روکنے کی اشد ضرورت پر زور دیتے ہیں، اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ہو رہی ہے۔کشیدگی کو کم کرنے، مکمل جنگ بندی اور امن کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں، اس خطرناک بگاڑ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں جو پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین نتائج کا حامل ہو سکتا ہے۔مشرق وسطیٰ کو جوہری اور دیگر مہلک ہتھیاروں سے پاک علاقہ بنانے کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتے ہیں، جو خطے کی تمام ریاستوں پر بلا امتیاز لاگو ہوگا۔اس میں مزید کہا گیا کہ متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق۔ نیز، مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کی این پی ٹی (جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدی) میں شمولیت پر زور دیتے ہیں، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی نگرانی میں موجود جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے سے گریز کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔اس طرح کے اقدامات بین الاقوامی قانون، بین الاقوامی انسانی قانون اور 1949 کے جنیوا کنونشنز کی خلاف ورزی ہیں، ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے پائیدار معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات کے راستے پر فوری واپسی کو لازمی قرار دیتے ہیں۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ یہی واحد قابل عمل راستہ ہے، بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں جہاز رانی کی آزادی کو متعلقہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق یقینی بنانے اور سمندری سلامتی کو نقصان پہنچانے سے گریز کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔خطے کے مسائل کے حل کے لیے سفارت کاری، مزاکرات اور حسن ہمسائیگی کے اصولوں کی پاسداری کو ہی واحد قابل عمل راستہ قرار دیتے ہیں، اس امر کو واضح کرتے ہیں کہ فوجی ذرائع سے اس بحران کا پائیدار حل ممکن نہیں۔مزید اہم خبریں
-
سندھ کے عوام سے متعلق نازیبا ریمارکس پر رضی دادا کو بلیک لسٹ کرنے کی سفارش
-
پنجاب سے پانی کے ریلے سندھ میں داخل، سکھر بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
-
وکیل کو 12 لاکھ روپے کیوں دینا چاہتے ہیں؟‘سرکاری وکیل مفت کام کردے گا.جسٹس ہاشم کاکڑ
-
جرمن پارلیمان کے غیر حاضر ارکان، سزائیں دگنی کرنے کی تجویز
-
اسرائیل اور یمنی حوثیوں کے مابین کشیدگی میں اضافہ
-
وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال اور صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کے مابین اہم ورچوئل اجلاس
-
کوریائی باشندوں کا گرفتاریوں‘ہتھکڑیاں لگانے اور ناروا سلوک کرنے کے خلاف احتجاج‘صدرٹرمپ کی پیشکش مستردکردی
-
سپریم کورٹ: رشتے سے انکار پر خاتون پر تیزاب پھینکنے کے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل خارج کردی
-
الیکشن کمیشن ہمارے خلاف رات کی تاریکی میں فیصلے کرتا ہے.بیرسٹرگوہر
-
اسرائیلی حملہ؛ قطر نے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس طلب کرلیا
-
وزارت داخلہ کا 20 نئے ریوو ڈالے خریدنے کا فیصلہ
-
قطر حالیہ اسرائیلی حملے کے بعد 'اجتماعی ردعمل‘ کا خواہاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.