
الیکشن کمیشن ہمارے خلاف رات کی تاریکی میں فیصلے کرتا ہے.بیرسٹرگوہر
سپریم کورٹ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرئے‘اگرججز بھی کہہ رہے ہیں کہ ہمیں انصاف نہیں مل رہا تو پھر عوام کہاں جائیں گے؟.چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی گفتگو
میاں محمد ندیم
جمعرات 11 ستمبر 2025
15:01

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ کے لیے چاہیے کہ ججز پر دباﺅ نہ ہو، اگرججز بھی کہہ رہے ہیں کہ ہمیں انصاف نہیں مل رہا تو پھر عوام کہاں جائیں گے؟ پاکستان کی عدلیہ ہمیشہ متنازع رہی لیکن 26 ویں ترمیم کے بعد عدلیہ مزید متنازع ہوگئی، بینچ بنانے کا اختیار ایگزیکٹو کے پاس ہو ایسا دنیا میں کہیں بھی نہیں ہے. چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مضبوط ریاست وہ ہوتی ہے جس میں عدلیہ آزاد ہو، مضبوط ادارے ہوں، عمران خان ان کی جماعت پی ٹی آئی جمہوریت اور آزاد عدلیہ کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں . انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام نہیں ہوگا تو ملک ترقی نہیں کرسکتا اس وقت پنجاب میں 18 ہزار ایکڑ پر محیط فصلیں تباہ ہوئی ہے، پنجاب میں کئی اضلاع پانی میں ڈوب چکے ہیں، لوگوں کو اس طرح امداد نہیں پہنچائی گئی جس طرح دی جانی چاہیے تھی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے عوامی اسمبلی لگائی اس میں 76 ممبران شریک ہوئے شبلی فراز چاروں صوبے کی نمائندگی کر رہے ہیں پشاور میں جلسہ کر رہے ہیں سیلاب کی وجہ سے جلسے کو ملتوی کیا تھا ہم کوشش کررہے ہیں کہ ستمبر کے آخر تک جلسہ کریں. چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ایکشن ان ایڈ آف سول پاور کا مجھے اتنا زیادہ معلوم نہیں ہے کہ کیسے اسٹے آرڈر ہے عوام کے خلاف کوئی قانون نہیں ہونا چاہیے وفاقی حکومت نے سیلاب میں پختونخوا کی جو امداد کی وہ ناکافی ہے میں نے اسمبلی فلور پر بھی کہا کہ بجلی کا نظام خراب ہے اس کو ٹھیک کریں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ امتحان بھی لیٹ کر لیںتاکہ متاثرہ اضلاع کے بچوں کو تیاری کے لئے وقت مل جائے. سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں زیادتیاں ہو رہی ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان اس پر نظر ثانی کریں، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال کے حالات سب کے سامنے ہیں پاکستان میں بھی میڈیا سوشل میڈیا پر پابندیاں لگ چکی ہیں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کلاﺅڈ برسٹ سے سیلاب آتا ہے صوبائی حکومت نے بر وقت کارروائیاں کیں پنجاب میں تو سب کو معلوم تھا سیلاب آیا ہے مگراس سے بچاﺅ کی کوئی تیاری نہیں کی گئی کہاں گئے شہباز شریف، مریم نواز ؟ کوئی تیاری کیوں نہیں کی گئی؟.

متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں تباہ کن سیلابوں کے نتیجے میں غذائی قلت کا خدشہ
-
دنیا بھر میں صحافتی آزادی نمایاں طور پر کم ہوکر 50 سال کی نچلی ترین سطح پر پہنچ گئی
-
تیزاب پھینک کر اچھا نہیں کیا، ناکام عاشق تھا تو خود کو مار کر نام پیدا کر لیتا، جسٹس ہاشم کاکڑ
-
ٹھیک ہے آپ 12 لاکھ والا وکیل کرلیں، جج کی مدعی سے مکالمے پرسپریم کورٹ میں قہقہے
-
وزیراعظم کی امیرِقطر سے ملاقات؛ اسرائیلی جارحیت کیخلاف امتِ مسلمہ کے اتحاد پر زور
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے یو اے ای کی نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کے چیئرمین شیخ زید بن حماد بن حمدان النیہان کی ملاقات
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا میجر راجہ عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر) کو خراج عقیدت
-
پشاور ہائی کورٹ،زرتاج گل کی نااہلی کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت
-
عوام کے ساتھ سختیاں کرنے والے لوگ بنگلہ د یش و نیپال جیسے انجام کو پہنچتے ہیں. بیرسٹرگوہر
-
پی ٹی آئی کے دو سینیٹرز نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا
-
وفاقی وزیر داخلہ کا77ویں برسی پر قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت، بابائے قوم نے مسلمانان ہند کو ایک نظریہ، شعور اور خودمختار ریاست عطا کی، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.