Live Updates

آج جو کامیابیاں ہمیں ملی ہیں وہ پورے پاکستان کو ملی ہیں،امیر مقام

۔بیرسٹر گوہر نے مثبت تجویز دیں خیبرپختونخوا بھی ہم سب کا ہے ،وہاں جو کچھ ہو رہا کرے اس پر بھی آنکھیں بند نہیں کرنی چاہئیں

منگل 17 جون 2025 22:11

ًاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2025ء)قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج جو کامیابیاں ہمیں ملی ہیں وہ پورے پاکستان کو ملی ہیں بیرسٹر گوہر نے مثبت تجویز دیں خیبرپختونخوا بھی ہم سب کا ہے ،وہاں جو کچھ ہو رہا کرے اس پر بھی آنکھیں بند نہیں کرنی چاہئیں کس کس اسکینڈل پر بات کروں، بات لمبی ہو جائے گی ہر صوبے کو اپنا شیئر ملنا چاہئے ،یہ بات نہیں کرنی چاہئے کہ اسلحہ لے کر آئیں گیوزیراعظم دن رات کام کرتے ہیں پہلے کہتے تھے بانی پی ٹی آئی کہیں گے تو خیبرپختونخوا کا بجٹ پیش کریں اب کہہ رہے ہیں وہ کہیں گے تو بجٹ منظور کریں گے اجلاس میں رانا قاسم نون نے کہا کہ انتہائی نامساعد حالات میں بجٹ کو پیش کیا گیا ہم اس کو سراہتے ہیں جی ڈی پی گروتھ ٹارگٹ بہتر ہوا ہییہ بجٹ ریفارمز کے حوالے سے بہتر بجٹ ہیتنخواہوں اور پنشن کو مزید بڑھایا جاتا تو بہت اچھا ہوتاسیکٹورل ریفارمز بہت ضروری ہیں آج کاشتکار سانسیں مشکل سے لے رہے ہیں آج کسان کو اس کی محنت کا ریٹرن نہیں مل رہاسولر پر ٹیکس لگا کے عام آدمی کی تباہی کا بندوبست کیا گیاسولر پر فوری ٹیکس کو واپس کیا جائیمودی سرکاری کی مذمت کرتے ہیں رکن اسمبلی شہرام خان ترکئی نے کہا کہ ایف بی آر کو حکومت پنجاب پولیس بنانے جارہی ہیکوئی بھی افسر کسی کو جیل میں ڈال کے بعد میں اجازت لے گااس بجٹ کے بعد ہر دو پاکستانیوں میں سے ایک پاکستانی غریب ہوگا خیبرپختونخوا کے لوگ ذہنی بیماری، پریشانی کا شکار ہیں18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہیہمارا تو اس میں کوئی قصور نہیں کم از کم لوگوں کو بجلی تو دیں ہم لوگوں کو نکالیں گیاس قوم پہ رحم کریں یہ بجٹ غریب کے لئے بربادی کے سوا کچھ نہیں رکن اسمبلی سید حسین طارق نے کہا کہ کراچی ہم سب کا ہے سندھ کا حصہ ہیسولر پر 18 فیصد ٹیکس لگا دیا گیازراعت پاکستان کا بہت ہی اہم سیکٹر ہیآج تک حکومت نے کاٹن پر کوئی پالیسی نہیں دی کسان کہاں جائے گا
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات