Live Updates

پاکستان نے بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کیلئے زمین بوس کر دیا ہے

آپریشن بنیان مرصوص میں عوام اور طلبا وطالبات نے کلیدی کردار ادا کیا، فتنہ الہندوستان کے مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 17 جون 2025 20:11

پاکستان نے بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کیلئے زمین بوس کر دیا ہے
راولپنڈی  ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔17 جون 2025ء ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کیلئے زمین بوس کر دیا ہے، آپریشن بنیان مرصوص میں عوام اور طلبا وطالبات نے کلیدی کردار ادا کیا، فتنہ الہندوستان کے مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان  کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کا دورہ کیا، ان کی یونیورسٹی آمد پر انتظامیہ اور طالبات نے پُرجوش استقبال کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے حوالے سے دشمن کیخلاف حکمت عملی اور قربانیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

(جاری ہے)

فتنہ الہندوستان کے مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان  کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ بلوچستان کے عوام پاکستان کیساتھ مذہب ،ثقافت اور روایات کے رشتوں میں بندھے ہیں۔

اس موقع پر یونیورسٹی طالبات اور انتظامیہ کی جانب سے پاک فوج کو بھارت کیخلاف جنگ میں کامیابی پر بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہم پاک افواج سے ہیں اور پاک افواج عوام سے ہیں۔ عوام اور افواج کا رشتہ ہمیشہ سے انتہائی مضبوط تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ طالبات نے معرکہ حق کی کامیابی سے متعلق مزید سیشنز منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات