Live Updates

% ملک کے محکوم قوموں اور مظلوم عوام کیلئے ملک کے جمہوری تحریکوں اور محکوم اقوام کے جمہوری اتحادوں میں ان کا تاریخی رول رہا،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

پیر 23 جون 2025 22:50

_کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2025ء)پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے سینئر ڈپٹی چیئرمین رضا محمد رضا نے کہا ہے کہ ملی شہید عثمان خان کاکڑ نے ملی مبارز کی حیثیت سے نوخیز طالب علمی کے دور سے لیکر تمام زندگی انتہائی صبر ازما، طویل اور انتھک محنت کے ساتھ جدوجہد جاری رکھی اور اپنی زندگی کا تمام وقت انہوں نے جدوجہد کیلئے وقف کیا تھا، انہوں نے پشتون افغان ملت کے قومی شعور کو بیدار کرنے اور تاریخ ساز جدوجہد کے دوران جلسے ، جلوسوں، مسلسل دوروں اور تنظیمی طور پر پارٹی کو وسیع اور منظم کرنے میں تاریخ ساز کردار ادا کیا ان کی تاریخی جدوجہد کی بدولت پارٹی اس دو قومی صوبے کی سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی بن کر سامنے آئی اور کوئٹہ کے میئرشپ سمیت جنوبی پشتونخوا کے بلدیاتی اداروں کی مکمل اکثریت کی کامیابی حاصل کیا۔

(جاری ہے)

ملی شہید نے پشتونخوا وطن اور آزاد افغانستان پر مسلط استعماری جنگ کے خلاف بھرپور آواز بلند کرکے بالادست قوم کے استعماری کردار کو اشکارا کیا اور ملک کے محکوم قوموں اور مظلوم عوام کیلئے ملک کے جمہوری تحریکوں اور محکوم اقوام کے جمہوری اتحادوں میں ان کا تاریخی رول رہا پارلیمانی محاذ پر سینیٹ کے پلیٹ فارم کو ملک کے محکوم و مظلوم عوام ان کے بنیادی انسانی حقوق، قومی واک و اختیار، ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی، امریت نواز قوتوں اور ان کے کاسہ لیسوں کے مکروہ سازشوں کے سامنے سینہ سپر رہے اور آخر کار اپنی شہادت کا اعلان سینیٹ کے آخری تقریر میں خود کیااور ان استعماری اداروں کی نشاندہی کی جو ان پر حملہ آور ہوئے اور انہیں شہید کیااور اس طرح عثمان خان کاکڑ نے عظیم ملی شہید کا مرتبہ حاصل کرکے تمام ملت اور محکوم اقوام اور مظلوم عوام کے اتل قرار پائے، وہ ایوب سٹیڈیم میں ملی شہید عثمان خان کاکڑ کی شہادت کی چوتھی برسی کے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔

پارٹی کے سینئر ڈپٹی چیئرمین رضا محمد رضانے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملی شہید عثمان خان کاکڑ کی شہادت کی ہر برسی دوسرے سے مختلف ہوتی ہے اور ہر آنے والی برسی پر ہمارے غیور عوام کی ملی جوش و جذبہ اور تائید و حمایت دوبالا ہوجاتی ہے اور اسی طرح ملک کے محکوم اقوام اور مظلوم عوام ان کی یاد مناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پشتونخواوطن پر حملہ جاری ہے ملک میں آئین ختم کردیا گیا ہے، عدلیہ کو مفلوج بنایا گیا ہے اور فوج کی حکمرانی قائم ہے، آٹھارویں ترمیم کو ختم کرکے مقتدر قوتوں کی بالادستی برقرار رکھتے ہوئے پریس کی آزادی چھین لی گئی ہے، ملک کے پارلیمان کو غلام بنادیا گیا ہے، پشتون بلوچ اقوام پر ہر طرف سے بدترین ظلم وجبر روا رکھا گیا ہے بلوچ مائیں اور بہنیں گرفتار ہیں جبکہ افغانستا ن کی موجودہ برسر اقتدار حکومت عوام کے مسائل اور بنیادی حقوق کا کوئی ازالہ نہیں کرسکتے افغان کروڑوں عوام دو وقت کی روٹی کے محتاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی اسرائیل کا ایران پر حملہ درحقیقت امریکی سامراج کا حملہ ہے جو قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے ایران ان کی حکومت اور عوام قابل افرین اورشاباش کے مستحق ہے جوان سامراجی قوتوں کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں اور ایران واقعی ایک سامراج دشمن رول ادا کررہا ہیں جبکہ اسرائیل کے پیچھے امریکہ و یورپ سمیت تمام سامراجی ممالک ساتھ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام عالم اسلام کیلئے یہ بات باعث شرم ہے کہ وہ ایران اور فلسطین کا ساتھ دینے کی بجائے سامراجی اقاں کو خوش کررہے ہیں اور دوسری طرف ہمارے ملک کے حکمرانوں اور ان کے سپہ سالار امریکہ میں بیٹھ کر پشتون اور بلوچ وطن کے وسائل کا سودا کررہے ہیں اور دوسری طرف اس خطے میں چوکیدار کا کردار سنبھالنے کیلئے بے چین ہے جو قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملی شہید کا یہ ارمان اور مقف رہا ہے کہ پشتونخوا وطن کو ہر قسم کے مسائل سے نجات کیلئے قومی ایجنڈے کی بنیاد پر متحد ہونا ضروری ہے اور اب یہ صورتحال خوش آئند ہے کہ پہلے مرحلے میں پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی، قومی وطن پارٹی، این ڈی ایم اور پی ٹی ایم کے درمیان بہترین روابط قائم ہوئے ہیں اور دوسرے مرحلے میں عوامی نیشنل پارٹی سمیت دوسرے پارٹیوں کو بھی اعتماد میں لیکر پشتون قومی محاذ کی تشکیل کیلئے کوششیں جاری رکھی جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا یہ ہے کہ پشتونخوا وطن کی تمام سیاسی جمہوری قوتیں اور نمائندہ تنظیمیں اس سنگین صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے قومی ایجنڈے پر متحد ہوجائینگے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات