
قومی اسمبلی نے وزارت انسانی حقوق کے 1 ارب 74 کروڑ 35 لاکھ روپے کے 5 مطالبات زر کی منظوری دے دی
بدھ 25 جون 2025 17:44
(جاری ہے)
عالیہ کامران اور آصف خان نے کٹوتی کی تحریکیں پیش کیں جس کی وزیر خزانہ نے مخالفت کی۔ وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی میں قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے لئے 23 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد کا مطالبہ زر پیش کیا جس پر اپوزیشن کی جانب سے کٹوتی کی 6 تحاریک پیش کی گئیں جن کی وزیر خزانہ نے مخالفت کی۔
وزیر خزانہ نے قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کے لئے 9 کروڑ 27 لاکھ روپے سے زائد کا مطالبہ زر پیش کیا جس پر اپوزیشن کی جانب سے کٹوتی کی 12 تحاریک جمع کرائی گئیں، ایوان میں انور تاج اور عالیہ کامران نے کٹوتی کی تحریکیں پیش کیں جس کی وزیر خزانہ نے مخالفت کی۔ وزیر خزانہ نے قومی کمیشن برائے وقار نسواں کے لئے 11 کروڑ 87 لاکھ کروڑ روپے سے زائد کا مطالبہ زر پیش کیا جس پر اپوزیشن کی جانب سے کٹوتی کی 17 تحاریک جمع کرائی گئیں، شاندانہ گلزار نے کٹوتی کی تحریک پیش کی جس کی وزیر خزانہ نے مخالفت کی۔ وزیر خزانہ نے شعبہ انسانی حقوق کے ترقیاتی اخراجات کے لئے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کا مطالبہ زر پیش کیا جس پر اپوزیشن کی جانب سے کٹوتی کی ایک تحریک جمع کرائی گئی، ریاض فتیانہ اور حمید حسین نے کٹوتی کی تحریک پیش کی جس کی وزیر خزانہ نے مخالفت کی۔ کٹوتی کی تحریکوں کے حق میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا، عالیہ کامران، آصف خان، شہریار آفریدی، علی خان جدون، ریاض فتیانہ، زرتاج گل، بشیر خان، شاندانہ گلزار، ارباب شیر علی اور دیگر نے کہا کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، سیاسی لوگوں کے حقوق پامال ہو رہے ہیں، انسانی حقوق ریاست کی اولین ترجیح ہونی چاہئے، حکومت جبری گمشدگی کے خلاف اقدامات اٹھائے۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے بحث سمیٹتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے حوالے سے پاکستان کا سٹیٹس ''اے'' ہے جبکہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت کا سٹیٹس ''سی'' ہے، یہ درجہ بندی ہم نے نہیں کی بلکہ انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیموں کے کلسٹر نے جاری کی ہے، اس کو بھی سراہا جانا چاہئے تھا، اس کے علاوہ چائلڈ میرج، کرسچین میرج ایکٹ سمیت اس ایوان نے حالیہ مدت میں جو قانون سازی کی ہے اس کو بھی سراہا جانا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹی کا وزارت کیلئے بجٹ کی تخصیص سے کیا تعلق جوڑا گیا ہے۔ قائمہ کمیٹیوں کے اپنے رولز موجود ہیں ان کی حدود نگرانی کیلئے ہیں، ان کا کام جیل میں قیدیوں سے ملاقاتیں کرانا،اربوں روپے کرپشن کے کیسز میں بریت، عدالتوں سے ضمانت کی تاریخیں مختصر کرانا نہیں ہے، ان کمیٹیوں کا ایجنڈا اگر قیدی نمبر 804 ہو گا تو سیکرٹریٹ کچھ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں وزارت کے تحت 3 ،4 کمیشن کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت یا وزیر یا سیکرٹری کے پاس اربوں روپے کی کرپشن معاف کرنے، عسکری تنصیبات پر تیل چھڑک کر انہیں آگ لگانے والوں کی سزا معاف کرنے کا اختیار ہوتا تو ہم اسے ضرور استعمال کرتے یا ان کے دورے حکومت میں اس وقت کی وزیر نے ڈی چوک میں عدالت لگا کر ایسے فیصلے کئے ہوں تو ہم بھی کرتے۔ انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کی مجبوری یہ ہے کہ انہوں نے اراکین کی وڈیوز بنا کر اڈیالہ جیل بھیجنی ہوتی ہیں کہ فلاں رکن نے گالیاں دیں اور فلاں نے نہیں دیں۔ انہوں نے کہا کہ نفرت کے بیج ہم نے نہیں بوئے ہم نے طویل عرصے سے قربانیاں دی ہیں، ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر نوازشریف تک اور ان کے ادوار میں مریم نوازشریف سے لے کر فریال تالپور تک احسن اقبال سے لیکر ثناء اللہ اور خورشید شاہ تک سب کیخلاف انتقامی کارروائیاں کی گئیں۔ چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم قانون کے پابند ہیں اور ہمیں قانون کے مطابق چلنا ہے، انہیں بھی پابند کیا جائے کہ یہ قانون کے مطابق چلیں۔ سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ گزشتہ ناخوشگوار واقعہ کو ابھی 18 گھنٹے بھی نہیں گزرے ہیں اور اپوزیشن نے ایک بار پھر وہی وطیرہ اپنا لیا ہے انہیں اس سے گریز کرنا چاہئے۔ اس کے بعد ڈپٹی سپیکر نے کٹوتی کی تحریکیں ایوان میں پیش کیں جن کو مسترد کر دیا گیا جبکہ مطالبات زر کی ایوان نے منظوری دیدی۔مزید قومی خبریں
-
خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کےلیے زلمی فاؤنڈیشن اور جاوید آفریدی کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا اعلان
-
اسلام آباد،مزید بارشوں کی پیش گوئی، ہائیکنگ ٹریلز پر 19اگست تک شہریوں کا داخلہ ممنوع
-
روسی صدر پیوٹن کا صدرزرداری کو خط، سیلاب سے نقصانات پر دکھ کا اظہار
-
حافظ نعیم الرحمن کاشہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
احتجاج و نعرے بازی، پی ٹی آئی کے 40 کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھی دیا گیا
-
(ن) لیگ نے این اے 66 وزیر آباد کیلئے بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
سابق وزیر اعظم پاکستان محمد خان جونیجو کا93واں یوم پیدائش 18اگست پیر کو منایا جائے گا
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبد اللہ کی اپنے وفد کے ساتھ ملاقات
-
وزیراعظم کی ہدایت،ملک بھر میں 911 ہیلپ لائن فوری طور پر فعال کردی گئی
-
پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا
-
چین،پاک بحریہ کی تیسری ہنگور کلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یوسی 142 میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.