
ملی یکجہتی کونسل کے تحت جمعہ 27 جون کو ملک بھر میں یوم الفتح منایا جائے گا
بدھ 25 جون 2025 22:53
(جاری ہے)
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی کامیابی اور ایران اسرائیل جنگ میں اسرائیل سمیت امریکہ کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پر 27جون بروز جمعہ ملک بھر میں یوم الفتح کے طور پر منایا جائے گا اس دن علمائے کرام جمعہ کے روز منبر ومحراب سے امریکہ،بھارت،اسرائیل مردہ باد اور پاکستان فلسطین ایران زندہ باد کے موضوع پر خطبات دے گے۔
اس موقع پر ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل و نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ اور فلسطین میں اسرائیل نے گزشتہ دو سالوں سے بے گناہ بچوں،خواتین اور نہتے عوام کو وحشیانہ بمباری سے شہید کرکے عملا انسانیت کو ملیامیٹ کرنے کی شرمناک جنگ مسلط کی ہے جس کے جواب میں حماس نے دنیا کی جدید جنگی ہتھیاروں سے لیس اسرائیل کو ناکوں چنے چپواکر نئی تاریخ رقم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے بچوں ماوں بہنوں کی لازوال قربانیوں کے بعد اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے میں بھی امریکہ کی حمایت اسرائیل کو حاصل تھی۔ امریکہ نے ایران میں رجیم چینج کی سازش تیار کی تھی۔موساد نے حماس کی قیادت کی طرح ایران میں ٹاپ ملٹری لیڈر شپ اور ایٹمی سائنسدانوں کو نشانہ بنایا لیکن ایران نے بھی حماس کی طرح اسرائیل کا نہ صرف ڈٹ کرمقابلہ کیا بلکہ اسرائیل کو پہلی بار تل ابیب سمیت دیگر شہروں میں اپنی دفاع پر مجبور کیا انہوں نے کہا کہ غزہ اور ایران پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں امت مسلمہ متحد ہوئی اور اب اس اتحاد کے نتیجے میں فرقہ واریت اور تعصبات پر مبنی شیعہ سنی عمارتیں بھی گر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے سے ہمارے حکمرانوں نے قائداعظم کے اس فرمان کو بھلا دیا تھا کہ اسرائیل یورپ کی ناجائز اولاد ہے اور گزشتہ کچھ عرصہ سے ہمارے یہاں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہورہی تھی لیکن طوفان القدس کے تحت اہلیان غزہ کی لازوال قربانیوں اور ایران کے جرات مندانہ وار نے ان عناصر کو بھی خاموش کردیا ہے جو اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں بھی ملی یکجہتی کونسل پرامن فضاء کو برقرار رکھنے کے لئے کوشاں ہے اور اس مقصد کے لئے مذہبی رواداری اور بھائی چارے کو فروع دینے کیلئے منبر ومحراب اور سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے لوگ ایک طویل مدت سے بدامنی سے دوچار ہیں اس وقت بھی بدامنی کی لہریہاں پر موجود ہیجس نے ہماری معیشت کو شدید متاثر کیا ہے حکومت اور فیلڈ مارشل صاحب اسے بھی اپنی ترجیحات میں شامل کریں حکومت آئین میں موجود صوبوں کے حقوق کی ادائیگی کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں معدنیات اور قدرتی ذخائر پر مقامی لوگوں کی حق کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت صوبوں کو ان کے جائز حقوق فراہم کردے تاکہ ان کی محرومیوں کا ازالہ کیا جاسکیں اور وہ بہتر طور پر ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.