
ادھمپور ، سامبا میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری
بھارت مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے تشدد کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، رپورٹ
جمعرات 26 جون 2025 22:04
(جاری ہے)
رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی زندگی 05 اگست 2019 کے بعد سے جہنم بن چکی ہے جب بی جے پی کی بھارتی حکومت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کر دی تھی۔ اگست 2019 سے اب تک 29ہزار 4سو90 سے زائد کشمیریوں کو حراست میں لیکر کیمپوں اور تھانوں میں جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 2ہزار 4سو 95کشمیریوں کو طاقت کے وحشیانہ استعمال سے زخمی کیا گیا۔
رپورٹ میں اقوام متحدہ پر زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں جاری وحشیانہ بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے نجات دلانے کیلئے کردار ادا کرے۔ دریں اثنا بھارتی فورسز اہلکاروں نے ادھم پور اور سامبا اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔فورسز اہلکاروں نے ضلع ادھمپور کے علاقے بسنت گڑھ جبکہ ضلع سامبا کے علاقے پور منڈل کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کا عمل شروع کیا جو آخری اطلاعات تک جاری تھا۔ ضلع سامبا میں بھارتی فوج کی حمایت یافتہ ملیشیا ویلج ڈیفنس گارڈز (وی ڈی جی) کے ایک رکن اومکار ناتھ نے خودکشی کر لی ہے ۔اس واقعے سے جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ جموں و کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں ، پولیس اور و ی ڈی جی اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 629 ہو گئی۔بھارت کے نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن میں درج کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے رواں برس 13 فروری کو کولگام میں تین گجر بکروال افراد محمد شوکت، ریاض احمد اور مختار احمد کو اغوا کیا اور بعد ازاں انہیں قتل کر دیا۔ شوکت اور ریاض کی لاشیں ایک نالے سے برآمد ہوئی ہیںجبکہ مختار تاحال لاپتہ ہے ۔جینوا میں جاری اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 59 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے موجود کشمیری وفد کے ارکان نے دنیا کو کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے آگاہ کرنے کیلئے عالمی ادارے کے دفتر کے باہر احتجاجی کیمپ لگایا۔ کیمپ کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر درج نعروں کے ذریعے مقبوضہ جموںوکشمیر میں تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ نے اسلام آ باد میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا ۔ سیمینار کے مقررین نے تہاڑ جیل میں نظر بند شبیر احمد شاہ اوردیگر اسیر رہنمائوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب، اسکول جاتے ہوئے گاڑی کو خوفناک حادثہ؛ 4 خواتین اساتذہ ڈرائیور سمیت جاں بحق
-
قائمہ کمیٹی : گلگت بلستان کے وزیر کا جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہونے کا انکشاف
-
مظفرگڑھ،سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے، سارا امدادی سامان لے گئے
-
مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی کی قرارداد جمع کرادی
-
خیبرپختونخوا میں چائے کی پیداوار کو تجارتی بنیادوں پر فروغ کیلئے اہم اجلاس
-
خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
-
ہمارے احتجاج کے باعث قاضی فائز کو ایکسٹینشن نہ ملی، 4 اکتوبر کے احتجاج سے عمران خان کا دیا ٹارگٹ حاصل کیا، علی امین
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پارکوں میں تفریحی سرگرمیوں پر جماعت اسلامی کا دوہرا معیار بے نقاب کردیا
-
صحت کے شعبے میں ہماری کامیابیوں کو موجودہ حکومت نے الٹ دیا ،یاسمین راشد کاوائٹ پیپر
-
سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف آپریشن مزید تیز کیا جائے گا، بلال یاسین
-
رانامشہوداحمدخان سے ڈائریکٹرجنرل آئی سی وائی ایف کی ملاقات، نوجوانوں کی ترقی اور انہیں بااختیاربنانے کیلئے غیرمعمولی مواقع فراہم کرنے کے عزم پر زور
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا جمہوریت کے عالمی دن پر خصوصی پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.