ہمایوں خان کا سندھ طاس معاہدہ پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم

مودی خطے میں صرف جنگ چاہتا ہے، وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا، بیان

ہفتہ 28 جون 2025 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی ہمایوں خان نے سندھ طاس معاہدہ پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں ہمایوں خان نے فیصلے پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ثالثی عدالت نے سندھ طاس معاہدہ پر فیصلے نے بھارت کو تیسری بار شکست دے دی، پاکستان نے میدانِ جنگ میں، سفارتی محاز اور عالمی ثالثی عدالت پر بھی بھارت کو بے نقاب کر دیا۔ ہمایوں خان نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے سفارتی دورے پر سندھ طاس معاہدہ کا موقف دنیا کے سامنے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ مودی خطے میں صرف جنگ چاہتا ہے، وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا۔