Live Updates

آمدہ الیکشن کے بعد آزادکشمیر کے ایوانوں میں جیالا وزیراعظم ہوگا،راجہ شبیر احمد

سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان،علی شان سونی کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ خوش آئند ہے

اتوار 29 جون 2025 14:25

لوٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ کے رہنما راجہ شبیر احمد نے سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان،سابق وزیر خوراک وممبر قانون ساز اسمبلی علی شان سونی اور مشیر جیل خانہ جات سردار احمد صغیر کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ آمدہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کی بہترین سیاسی حکمت عملی اور سابقہ کارگردگی کی بنیاد پر آزادکشمیر کے ایوانوں میں بھی جیالا وزیراعظم ہوگا۔

پیپلزپارٹی ایک نظریے اور فلسفے کا نام ہے اور یہ نظریہ فلسفہ غریب پسے ہوے طبقات کے حقوق کی جنگ اور آواز ہے۔بھارتی اشتعال انگیزی اور بزدلانہ حملے کے بعد چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بیرون ممالک سفارتکاری کے لیے بھیجے گے وفد نے پاکستان اور کشمیر کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑا جو قابل تعریف ہی.انھوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان،علی شان سونی کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ خوش آئند ہے ان کے تجربے سے استفادہ کیا جائے گا انکے آنے سے پیپلزپارٹی مزید مضبوط ہو گی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقات کو اوپر لانے کی بات کی ملک کے استحکام اور جمہوری نظام کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کی قربانیاں ممتاز حیثیت رکھتی ہیں آزادکشمیر کے آمدہ انتخابات میں پیپلزپارٹی عوامی قوت سے حکومت بنا کر ریاست کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی انھوں نے کہا بی بی شہید کے لخت جگر قائد عوام کے نواسے ذوالفقار علی بھٹو نے پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کے لیے بہترین سفارتکاری کی جس کے ثمرات جلد آنا شروع ہوجائیں گے بہترین جاندار انداز سے پاکستانی قوم کا موقف اور کشمیریوں کا مقدمہ لڑا جس پر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور انکا تمام وفد مبارک باد کا مستحق ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات