Live Updates

آزاد کشمیر میں بھی وفاق کی طرز پر ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ کی تخلیق کیا جائے،شوکت جاوید میر

دو بڑے سیاسی حقیقتیں ماضی کی طرح پیپلز پارٹی کے ساتھ چالبازی اور فریب کرنے کی بارودی سرنگیں بچھانے میں مصروف ہیں

اتوار 29 جون 2025 14:55

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)آزاد کشمیر میں ائینی پیکچ کے ذریعے قانون ساز اسمبلی میں پانچ انتخابی حلقوں،کشمیر کونسل کی نشستوں میں اضافہ فلور کراسنگ کے قانون کا نفاذ اور پارٹی چھوڑنے پر سات سال تک پابندی عائد کر کے سرکاری ملازمین پر ریٹائرمنٹ کے بعد دو سال کی پابندی کی شق ختم کرنے کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کو اعتماد میں لیا جائے آزاد کشمیر میں بھی وفاق کی طرز پر ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ کی تخلیق،چیف الیکشن کمشنر اور چیئرمین احتساب بیورو سمیت اہم خالی عہدوں پر تعیناتیاں از بس لازم ہیں، مہاجرین کی آبادکاری کیلئے ہاؤسنگ کالونیوں کی تعمیر،پلاٹون کی الاٹمنٹ سے مستفید ہونے والوں کی فہرست کشمیر پراٹی کی آمدن و اخراجات سمیت اسکے اثاثہ جات کی تفصیلات آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پیش کی جائیں خواتین کے تینتیس فیصد اور نوجوانوں کے دس فیصد کوٹہ پر عمل درآمد کیلئے عام انتخابات میں اسی تناسب سے ساری پارٹیاں ٹکٹ دیں سابق چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ کو مستعفی ہونے کی تاریخ سے انکی شاندار کارکردگی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے دوبارہ منصب پر فائز کیا جائے ان خیالات کا اظہار آل پارٹیز الائنس کے چیئرمین امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر سنٹرل پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مہاجرین جموں و کشمیر کا گزارہ الاؤنس فوری بڑھانے انھیں اور لائن آف کنٹرول کے تیرہ انتخابی حلقوں پربسنیوالے خودار عوام کو بلا تخصیص بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے کیلئے وفاقی حکومت فراخدلی کا مظاہرہ کرے لوکل گورنمنٹ، خوراک، تعلیم، صحت عامہ، جنگلات کے علاوہ بڑے پیمانے فرضی کاروائیوں اور بوگس کاغذات سے قومی وسائل کو ڈکارنے والوں حکمرانوں کو تا حیات نا اہل اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے سہولت کاروں کو سپیشل پاور ایکٹ کے شکنجے میں لانا ہو گا شوکت جاوید میر نے کہا کہ ضلع ہٹیاں بالا کو تین کھرب دس ارب بیس کروڑ کے تاریخی بجٹ سے ضلع ہٹیاں بالا اور اس کے مضافاتی علاقوں کو مکھن سے بال کی طرح نکالنا عقل و شعور سے بالاتر ہے سیاحت کو صنعت کا درجہِ دیا جانا تو درکنار سیاحتی مقامات کے انفراسٹرکچر کی بحالی کو بھی نظر انداز کر دیا گیا انسانی زندگیوں کے تحفظ کی لائف لائن لیپہ ویلی ٹنل تعمیر کا میگا پراجیکٹ کو دونوں حکومتوں نے رد کر دیا حالانکہ کے دو ہزار چودہ کے وفاقی بجٹ میں اسی ٹنل کیلئے سات ارب روپے مختص کئے گئے تھے لیپہ ویلی چکوٹھی پاہل پانڈو نڑدجیاں گڑتھاما مکنیٹ لمنیاں ریشیاں داؤ خان بنکرز تعمیرات نامکمل تعلیمی اداروں کی تکمیل سٹاف کی کمی صحت اور پینے کے پانی کی قلت پتھر کے زمانے کی یاد دلا رہی ہے وزیر تعلیم کی ایماء پر ان کے مخصوص ٹولے نے رشوت سفارش کمیشن برادری ازم کی منڈیاں لگا رکھی ہیں عوامی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر تجوریاں بھرنے اور جائیدادیں بنانے مستقبل میں ووٹروں کی بولیاں لگانے کا مقابلہ شروع ہو چکا ہے ہائیڈرل منرل پراجیکٹس حکومتی سرپرستی میں چند خاندانوں کیلئے محض سونے کی کان بن چکے ہیں برتھواڑ گلی دفاعی سڑک کا اعلان اسی طرح دہرایا جا رہا ہے جس طرح پہلے گولی چلانے والی پندرھویں بندوق پاکستانی حکمرانوں کو پیش کرنے کی شہرت یافتہ تھی آج بھی سکول ڈیلی ویجز پر ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے تحریک انصاف کے حامیوں کو کون سپورٹ کر کے فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی پالیسیوں کی دھجیاں بکیھرنے میں مصروف ہے ایک سوال کے جواب میں شوکت جاوید میر نے کہا فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر دونوں اطراف میں بسنے والے بے ںس کشمیری عوام کیلئے امید کی کرن اور اعتماد سازی کا کوہ ہمالیہ ہیں ہم ناقابل تسخیر دفاع میں لازوال کردار ادا کرنے پر کمانڈنگ آفیسر ٹین کور لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز مرزا کمانڈنگ آفیسر چنار ڈویژن میجر جنرل عرفان کمانڈنگ آفیسر لیپہ گارڈز برگیڈیئر عامر فرید خان اور انکی ٹیم کا تا حیات شکر گزار ہیں جنہوں نے لائن آف کنٹرول پر عید بھی منائی اور عوامی اجتماع میں شرکت کر کے اعتماد سازی کے نظریاتی رشتوں کو فروغ دیا ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کی مقبولیت اور سیاسی منصوبہ بندی سے بوکھلا کر حواس خمسہ کھو چکی ہے اپنے پاؤ گوشت کیلئے نکالی پاکستان میں اپنی ہی حکومت کی بھینس کو ذبح کرنے والے خود غرض اتحاد میں نقب زنی لگا رہے جو سوچی سمجی سازش ہے آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صدر پاکستان آصف علی زرداری سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور پارٹی کے ہر دلعزیز تھینک ٹینک مدبر مرکزی سینئر رہنما چوہدری ریاض سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی قیادت پینتیس سے زائد نشستوں کے ساتھ انتخابی میدان کی مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کر کے نئی پارلیمانی تاریخ رقم کرے گی جسکا کریڈٹ بلا شرکت غیرے بادشاہ گری کے رموز کی باوقار شخصیت چوہدری ریاض کو جاتا ہے پیپلز پارٹی پارٹی فیصلوں اور قیادت کے احترام میں تمام سیاسی رہنماؤں کو فراخدلی سے عزت و تکریم دے گی شوکت جاوید میر نے کہا کہ دو بڑے سیاسی حقیقتیں ماضی کی طرح پیپلز پارٹی کے ساتھ چالبازی اور فریب کرنے کی بارودی سرنگیں بچھانے میں مصروف ہیں مسلم لیگ ن کی بھی رہنما پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہیں البتہ سردار تنویر الیاس کی شمولیت سے نام نہاد بڑی شخصیات کو لاحق ہونے والے امراض کا ہماری قیادت کے پاس علاج ضرور ہے
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات