Live Updates

امریکی صدر فتنہ الخوارج کی کارروائیوںکا نوٹس لیں ، عادل جارج مٹو

بھارت میدان جنگ اور سفارتی محاذوں بری طرح شکست کھا کر زخم چاٹنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے،چیئرمین کرسچن رائٹس ڈیفنس کونسل

اتوار 29 جون 2025 16:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)کرسچن رائٹس ڈیفنس کونسل(سی آر ڈی سی)کے چیئرمین عادل جارج مٹو نے پاکستان میں بھارت کے آلہ کار گروہ فتنہ الخوارج کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسروں ، جوانوں اور شہریوں کو سلام عقیدت پیش کیا ہے، عادل جارج مٹو نے کہا کہ عالمی برادری، یورپی یونین اور خصوصاامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھارت کے ایماپر پاکستان میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلوںسے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان میں مذموم کارروائیوں کا ارتکاب کررہاہے، بھارت میدان جنگ اور سفارتی محاذوں بری طرح شکست کھا چکا ہے اور اب پاکستان میں دہشت گرد کارروائیاں کرکے اپنے زخم چاٹنے کی ناکام کوشش کرر ہا ہے، بھارت کو پاکستان میں دہشت گردی کرانے پر عالمی فورمز پرجواب دینا پڑے گا، عادل جارج مٹو نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسیحی برادری قیام پاکستان کی تحریک میں مسلمانوںکے شانہ بشانہ رہی ہے، اب پاکستان کو بچانے کے لیے پاکستان کے محب وطن عوام اور پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور وطن عزیز کے دفاع کے لیے مسیحی برادری جان ومال کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات