Live Updates

وزیراعظم کی کاوشوں سے ملک پھر سے معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہاہے ،چودھری جعفراقبال

F سے قرض کا حصول ملکی معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے ناگزیرتھا مگر حکومت قرضوں پر مزید انحصار نہیں کرے گی بلکہ ملکی وسائل کو معاشی ترقی کیلئے استعمال میں لایاجائے گا،عشرت اشرف

اتوار 29 جون 2025 16:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سنیئر رہنما وسابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی و سینیٹر چودھری محمدجعفراقبال اور رکن صوبائی اسمبلی عشرت اشرف نے جاری اپنے بیان میں کہاہے کہ قائدنوازشریف کی سرپرستی میں وزیراعظم شہبازشریف کی کاوشوں سے ملک پھر سے معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہاہے جبکہ یہ تعمیرو ترقی کے سفر میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، پی ٹی آئی کی قیادت کی قابلیت واہلیت سے پوری قوم باخوبی آگاہ ہے،اپنے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں جس طرح تحریک انصاف نے ملکی معیشت کا دھڑن تختہ کیا وہ پاکستان کی تاریخ کاسیاہ ترین باب ہے۔

بیگم عشرت اشرف نے کہاکہ یہ ساست چمکانے کا نہیں ملک بچانے کا وقت ہے جس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو کردار اداکرناہوگا،ملکی معیشت کی بحالی سب سیاسی قائدین کی اولین ترجیح ہونی چاہئیے، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ملکی معیشت کے ساتھ جوابتر سلوک کیاگیا اور اسے سیاسی مفادات کی خاطر زبوں حالی کا شکار کرکے پاکستان کو دیوالیہ کرنے کی سازش رچی گئی وہ قوم سے ڈھکی چھپی نہیں ،وقت آ گیا ہے کہ ملکی معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کیاجائے اور بیرونی قرضوں سے نجات کی راہ ہمور کی جائے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنماچودھری جعفراقبال نے مزید کہاکہ وفاقی حکومت عوام پر کسی طرح کا کوئی بوجھ ڈالنے کا ارادہ نہیں رکھتی، آئی ایم ایف سے قرض کا حصول ملکی معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے ناگزیرتھا مگر حکومت قرضوں پر مزید انحصار نہیں کرے گی بلکہ ملکی وسائل کو معاشی ترقی کیلئے استعمال میں لایاجائے گا،حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں عام آدمی پر مہنگائی کا بوجھ ہر گز نہیں بڑھایاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ عوام کو مہنگائی کے حوالے سے مزید ریلیف فراہم کرنا حکومت کی کلیدی ترجیح ہے،وفاقی حکومت کی طرح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی قیادت میںپنجاب حکومت نے بھی 1200ارب روپے سے زائد کا تاریخی ترقیاتی عوام دوست بجٹ پیش کیا، بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جو ایک خوش آئند اقدام ہے اور عوام امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے عام آدمی کی فلاح وبہبود کیلئے بہترین اصلاحات متعارف کروائیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات