
ایئر ایمبولینس سروس پنجاب حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق
پیر 30 جون 2025 17:50
(جاری ہے)
پاکستان کے منہ توڑ جواب نے دشمن کو خاک چاٹنے پر مجبور کر دیا،آ ج پاک فوج و ریسکیو 1122 کو 8 سے 10 کروڑ روپے کا امدادی سامان مہیا کیا جا رہا ہے۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ایئر ایمبولینس سروس حکومت پنجاب کا فلیگ شپ پروگرام ہے،موٹروے پر76 نئی ایمبولینسز کے ساتھ عوام کو ایمرجنسی سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ سوات واقعہ انتہائی دلخراش سانحہ ہے۔سانحہ سوات پر پوری قوم غمگین ہے،یہ حادثہ ہمیں پروفیشنل اور پرو ایکٹو اپروچ کو اپنانے کی ضرورت واضح کر رہا ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پاک فوج نے ہر ڈیزاسٹر میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے پی ڈی ایم اے فلڈ سیمولیشن ماڈل کی تعریف کی اور کہا کہ پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کی قیادت میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے،سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کی خدمات لائق تحسین ہیں۔خواجہ سلمان رفیق نے مزید کہا کہ مری میں کسی نا گہانی آفت سے نمٹنے کیلئے اضافی ریسکیو و ریلیف آلات فراہم کئے گئے ہیں۔مری میں سیاحوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ کو جدید تکنیکی سامان مہیا کیا گیا ہے۔سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سلمان رفیق کو ہر ڈیزاسٹر میں عوام کا مددگار ہی پایا ہے۔ریسکیو اس وقت تک لاکھوں افراد کو ایمرجنسی سروسز فراہم کر چکی ہے۔
مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.