
م*پاکستان میں دہشتگردی میں بھارتی ریاستی کردار کے ناقابل تردید شواہد منظرِ عام پر
پاکستان نے ایک مرتبہ پھر بھارت کی ریاستی سرپرستی میں کی جانے والی دہشتگردانہ کارروائیوںکے ثبوت عالمی برادری کے سامنے پیش کر دئیے
پیر 30 جون 2025 18:05
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ 25 اپریل کو جہلم کے قریب ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے دیسی ساختہ بم، ڈرون، متعدد موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی۔ گرفتار شخص نے تفتیش کے دوران بھارت میں تربیت حاصل کرنے کا اعتراف کیا، اور فرانزک تجزیے سے بھارتی افسران، خصوصاً میجر سندیپ، کے ساتھ روابط کے ناقابل تردید ثبوت حاصل ہوئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید انکشاف کیا کہ بلوچستان اور پنجاب میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی انہی بھارتی افسران کی ہدایت پر کی جا رہی تھی۔ جعفر ایکسپریس کے سانحے میں بھی ملوث عناصر اپنے بھارتی ہینڈلرز سے مسلسل رابطے میں تھے۔بھارت سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان کے بیانیے کو منظم انداز میں فروغ دے رہے ہیں۔ ان سرگرمیوں کا مقصد پاکستان کے اندر بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو بلوچستان سے گرفتار ہو چکا ہے، جو پاکستان میں تخریبی کارروائیوں اور دہشتگردی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر چکا ہے۔ بلوچستان میں ہتھیار ڈالنے والے کئی دہشتگردوں کے بیانات سے بھی بھارتی سرپرستی کی تصدیق ہو چکی ہے۔بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ اب بین الاقوامی سطح پر بھی بے نقاب ہو چکا ہے۔ کینیڈا میں خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل جیسے واقعات بھارت کے عالمی دہشتگرد ایجنڈے کا تسلسل ہیں۔پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کی پراکسی دہشتگردی، فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج جیسے نیٹ ورکس پر سخت نوٹس لے۔ یہ نیٹ ورکس نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں اور ان کا انسانیت یا مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران کا چینی جی-10 سی لڑاکا طیاروں کی خریداری کا فیصلہ
-
دبئی میں فلائنگ ٹیکسی کی کامیاب آزمائشی پرواز
-
میٹھی سفارتکاری، ابوظبی میں پاکستانی آموں کا رنگا رنگ میلہ
-
امریکا نے اسرائیل کو 51 کروڑ ڈالر کے خطرناک بموں کی کٹس فروخت کردیں
-
ٹرمپ کی ایلون مسک پر کڑی تنقید ،حکومتی معاونت پر انحصار کا الزام
-
ترکیہ،توہین رسالت کی جسارت کے شبہے میں ترک کارٹونسٹ گرفتار
-
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی، ایران
-
ناکہ بندی کے باوجود ایران کی ریکارڈ 70بلین ڈالر تیل کی سالانہ سیل
-
غزہ کی موجودہ صورت حال کی ذمے دار حماس ہے،امریکی محکمہ خارجہ
-
اسرائیل فوجی کارروائیوں پر اربوں ڈالر پھونک چکا، امریکی ادارہ
-
امارات میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
-
امریکا کی کیوبا پر سخت پالیسی بحال کردی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.