
ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں تمام سیاسی جماعتیں سنجیدگی کے ساتھ ملکی ترقی اور معیشت کی بہتری کے لیے کام کریں: شرجیل میمن
پیر 30 جون 2025 19:50
(جاری ہے)
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس وقت اقتدار کسی کی ترجیح نہیں ہونی چاہیے، بلکہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا حکومت کی ذمہ داری ہے تاکہ ملک کو درپیش مسائل سے نکالا جا سکے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ نو مئی جیسے واقعات پر انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہیے، تحریک انصاف نے خود کو مائنس کیا ہے اور اب اس میں گروپ بندی واضح ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں سب کو راستے دئیے جاتے ہیں، غلطیاں سب سے ہوتی ہیں لیکن عمران خان کو آنکھیں کھول کر اپنے اردگرد موجود دوغلے عناصر کو پہچاننا ہوگا۔ سندھ حکومت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے سیلاب اور بارشوں کے پیش نظر تمام اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔ شرجیل میمن نے بجلی بحران پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں 20 گھنٹے کی غیر آئینی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جس کی سزا سب کو دی جا رہی ہے۔ ڈسکوز کمپنیاں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں، حکومت کو چاہیے کہ اپنی پاور کمپنیز کو لگام دے اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرے۔ اگر کسی علاقے میں بجلی چوری ہو رہی ہے تو وہاں کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے، نہ کہ اجتماعی سزا کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت خطے کو امن کی اشد ضرورت ہے کیونکہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ نقصان دہ ہے۔ سڑکیں روک کر احتجاج کرنا فیشن بن چکا ہے، جس سے عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، حکومت کو چاہیے کہ قانون کی بالادستی یقینی بنائے اور عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے۔
مزید قومی خبریں
-
آن لائن جواء اور بیٹنگ ایپ کے فروغ کا الزام؛ رجب بٹ، اقراء کنول، انس علی کو بھی طلب کرلیا گیا
-
حکیم شہزاد لوہا پاڑ مجرا کرانے پر تھانے طلب، عوام سے معافی مانگ لی
-
پاکستانی ایئرلائنز کی سعودی عرب کیلئے براہِ راست پروازوں کا آڈٹ مکمل
-
کراچی، پاکستان میں پہلی بار دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی کا کامیاب آپریشن، 4 سالہ بچے کی زندگی بچ گئی
-
کراچی میں موٹاپے کے مریضوں کے لیے جدید امریکی طریقہ علاج کا آغاز
-
کراچی میں 8 سے 10 ستمبر کے دوران شدید بارشیں متوقع، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ
-
داسو 765 کے وی ٹرانسمیشن لائن منصوبے کے لیے پہلا ٹاورنصب
-
احتجاج کی آڑ میں سیاسی مقاصد حاصل کرنا اس پر حکومت کوئی نرمی اختیار نہیں کرے گی، طلال چودھری
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا سیلابی علاقوں کا دورہ
-
16سالہ لڑکی سے زیادتی کر کے حاملہ کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید ،دس ہزار جرمانے کی سزا
-
سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی، بھارتی خفیہ ایجنسی کے دو دہشتگرد گرفتار
-
بلوچستان کے 5 اضلاع میں (کل) موبائل انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.