
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی چینی وزیر ٹرانسپورٹ لیووی سے غیر رسمی ملاقات، چین کا موٹرویز،مانسہرہ، ناران، جھال کنڈ شاہراہوں و دیگر منصوبوں میں اظہار دلچسپی
منگل 1 جولائی 2025 21:06

(جاری ہے)
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے چین کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مواصلات کی بہتری، تجارتی راہداریوں اور موٹرویز کو ترجیح دے رہا ہے۔
انہوں نے چین کے وزیر ٹرانسپوٹ لیووی کو پاکستان کے دورے کی با ضابطہ دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ذرائع مواصلات کی بہتری کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتا ہے اور مختلف شاہراہوں کی تعمیر کے لئے ’’بی ٹو بی اور جی ٹو جی‘‘ تعاون کو ترجیح دی جائے گی۔ چین کے وزیر ٹرانسپورٹ لیووی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کام کرنا چینی ماہرین اور انجینئرزکیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان سے چین کا تعلق دیرپا اور دو طرفہ تعاون پر مبنی ہے۔ملاقات میں دونوں وزراء نے پاکستان کے وزیر اعظم کے اگست2025کے مجوزہ دورہ چین سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور بالخصوص ایس سی او کانفرنس میں وزرائے ٹرانسپورٹ کی شرکت اور مستقبل میں باہمی تعاون پر بات چیت ہوئی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے علاوہ ایس سی او اجلاس میں بھارت، بیلاروس، ایران، قازقستان، کرغزستان، رشین فیڈریشن، تاجکستان، ازبکستان اور چین شرکت کر رہے ہیں جبکہ 2جولائی کو تمام رکن ممالک کے وزراء کا باقاعدہ اجلاس اور اعلامیہ ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
میانمار کا بحران علاقائی استحکام کے لیے خطرہ، یو این چیف
-
سلامتی کونسل: ہیٹی میں گینگ وار سے نمٹنے کے لیے یو این فورس کی منظوری
-
یو این جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس بارے کچھ دلچسپ معلومات
-
انٹرویو: ڈیجیٹل دنیا میں سچ کی تلاش تمام جنگوں کی ماں، ماریا ریسا
-
افغانستان: طالبان کی انٹرنیٹ پر پابندی سے امدادی کارروائیاں معطل
-
بحیثیت مسلمان اور پاکستانی کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے
-
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع
-
حکومت نے رات گئے پٹرول اور ڈیزل مہنگا کر دیا
-
بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کو حکومت میں مزید تبدیلیوں اور اصلاحات کی ہدایت کردی
-
وزیراعلیٰ مریم نواز جب تک بیانات پر معافی نہیں مانگتیں، ہم کسی قانون سازی میں حصہ نہیں لیں گے
-
نیتن یاہو نسل کشی کے باوجود صاف بچ نکلا
-
دربدر روہنگیا مہاجرین بین الاقوامی برادری کے ضمیر کا امتحان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.