م*وزیر اطلاعات آزاد کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

;مولانا فضل الرحمان سے ان کے بیٹے مولانا اسجد محمود کی خیریت دریافت کی،ملاقات میں کشمیر کی تازہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

منگل 1 جولائی 2025 22:35

۱اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2025ء)وزیر اطلاعات آزاد کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،مولانا فضل الرحمان سے ان کے بیٹے مولانا اسجد محمود کی خیریت دریافت کی،ملاقات میں کشمیر کی تازہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ اکرم خان درانی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات آزاد کشمیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قومی و ملی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں مقبوضہ کشمیر کے عوام قربانیوں کی لازوال داستان رقم کر رہے ہیں پاکستان کی عوام، جوان اور قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کشمیریوں کے جذبے نے بھارتی عزائم کو ناکام بنایا ہے ۔پیر مظہر سعید شاہ نے کہا کہ ہندوتوا نظریے کی راہ میں واحد رکاوٹ پاکستان ہے مضبوط و مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے۔ ملاقات میں وزیر اطلاعات آزاد کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو سوینئر پیش کی گئی۔