پوری دنیا کے کشمیریوں کی امیدیں حریت کانفرنس سے جڑی ہیں رانا عزیز الحسن

اقوام متحدہ کی 18 قرارداد وںمیں کہیں بھی نہیں لکھا کے کشمیر ہندوستان کی ریاست ہے،سینئرمسلم کانفرنس سندھ سرکل کراچی

جمعہ 4 جولائی 2025 19:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)مسلم کانفرنس سندھ سرکل کراچی سینئررہنما رانا عزیز الحسن نے مسلہ کشمیر کو اجاگر کیئے جانے کے حوالے سے میڈیا سے بات کی ان خیالات کا اظہارانہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس جموں کشمیر کے رہنمائوں کی کراچی پریس کلب آمد کے موقع پر کیا انہوں نے مزید کہا کہاس وقت کشمیر کی صحیح ترجمانی تحریک کی آزادی کہ صحیح رہنما صرف حریت کانفرنس ہے پوری دنیا کے کشمیریوں کی آزادی کی امیدیں حریت کانفرنس سے جڑی ہوئی ہیں حریت کانفرنس پر تمام جماعتوں کا اعتماد ہے ہم انشا ء اللہ ہر محاذ پہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں اقوام متحدہ کی 18 قرارداد میں کہیں بھی یہ نہیں لکھا ہوا کہ کشمیر ہندوستان کی ریاست ہے ہندوستان کا یہ ناجائز قبضہ ہے ہندوؤں نے بہت بڑی دہشت گردی کی ہے اب تک سات لاکھ کے قریب کشمیریوں کو شہید کیا ہے پھر بھی وہ دنیا کے سامنے پاک صاف بنتا ہے دنیا کے سامنے اب بھارت بے نقاب ہو چکا ہے اقوام متحدہ کو چاہیے کہ اب وہ فورا الیکشن کروائے الیکشن میں صرف دو طرح کے ووٹ ہونے چاہیے ہلاک پاکستان کشمیر یا خود مختار کشمیر اگر یہ کام نہ ہوا تو کشمیری پھر سے عملی جہاد شروع کریں گے اب یہ بمبئی اور دہلی میں ہوگا انشاء اللہ مسلم کانفرنس ہندوستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ حریت کانفرنس کے جتنے بھی رہنما اس وقت جیلوں کے اندر ہیں ان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔