
کسی رکن اسمبلی کو ایوان سے نکالنے کے حق میں نہیں۔ ملک محمد احمد خان
پیر 7 جولائی 2025 18:21
(جاری ہے)
سپیکر نے کہا کہ ماضی میں اپوزیشن کو ہر ممکن جمہوری سہولت دی گئی۔
قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی سے لے کر پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ تک، ہر محاذ پر حزب اختلاف کو ریلیف دیا گیا، مگر بدقسمتی سے اپوزیشن نے اسمبلی کو محض ہنگامہ آرائی کا میدان بنائے رکھا۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے ہلڑ بازی کو سیاسی حق قرار دیا جا رہا ہے لیکن یہ بات آئین میں موجود نہیں۔ پارلیمان احتجاج کے لیے نہیں، قانون سازی کے لیے ہے۔ اگر آرڈر آف دی ڈے پر ہنگامہ ہوگا تو کارروائی قانون کے مطابق ہی چلے گی۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے آئینی ماہر سلمان اکرم راجہ کے ساتھ بیٹھ کر موقف اختیار کیا کہ سپیکر کے پاس ریفرنس بھیجنے کا اختیار نہیں، لیکن پانامہ کیس میں آصف سعید کھوسہ کے فیصلے سے واضح ہوتا ہے کہ اگر ارکان کی جانب سے حلف کی خلاف ورزی کی نشاندہی ہو تو سپیکر فیصلہ کرے گا یا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجے گا۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ وہ تحریک انصاف کی طرح کسی کو نااہل کروانے کی سیاست کے قائل نہیں، لیکن اگر کسی نے آئینی حدود پامال کیں یا جماعتی فیصلوں کے برخلاف ایوان کے نظم وضبط کو نقصان پہنچایا تو وہ کارروائی سے گریز نہیں کریں گے۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ میں کسی جماعت یا لیڈر کے خلاف نہیں ہوں، میں ایوان کی حرمت کا محافظ ہوں۔جو ارکان اسمبلی میں آئینی حلف کی خلاف ورزی کریں گے، ان پر کارروائی ناگزیر ہوگی۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کو سبوتاژ کرنے کی بنیاد اسی طرح کے اقدامات سے رکھی گئی۔ میں کسی کی نااہلی پر سیاست نہیں کرتا، لیکن اگرآئین کے آرٹیکل 63(2) کے تحت درخواست آ گئی تو اس پر فیصلہ کرنا لازم ہے۔پریس کانفرنس کے اختتام پر سپیکر ملک محمد احمد خان نے امید ظاہر کی کہ حکومت و اپوزیشن آئندہ دنوں میں بامقصد مذاکرات کے ذریعے ایوان کے ماحول کو بہتر بنائیں گے تاکہ پنجاب اسمبلی کو صوبے کے 12 کروڑ عوام کی حقیقی نمائندگی کا فورم بنایا جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
-
پاکستان بھر میں مون سون کی بارشوں سے 657 افراد ہلاک، 929 زخمی ، این ڈی ایم اے
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
کوہاٹ ،نصف شب خون کی ہولی کھیلی گئی
-
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا، 2 اضلاع میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
-
کوئٹہ سول اسپتال کی 300 سے زائد ویل چیئرز مریض اپنے ساتھ گھر لے گئے
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
چینی کمپنی کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کااعلان
-
پنجاب میں دریائوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
-
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے شدید مون سون بارشوں کا امکان ہے ، ترجمان
-
آن لائن مالیاتی اور بینکنگ فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ،اسٹیٹ بینک نے مالیاتی فراڈ کا نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.