}آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور کل جماعتی حریت کانفرنس، جموں وکشمیر کے زیر اہتمام شہید برہانی مظفر وانی کی نویں برسی پر ’’شہید کی جو موت ہے، قوم کی حیات ہے‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

ح*برہان مظفر وانی بہادری کی اعلیٰ مثال ہے، صوبائی وزیر بلدیات سعیدغنی ق*برہان وانی کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، کنوینر حریت کانفرنس غلام محمد صفی

منگل 8 جولائی 2025 20:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2025ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور کل جماعتی حریت کانفرنس، جموں وکشمیر کے زیر اہتمام شہید برہانی مظفر وانی کی نویں برسی پر ’’شہید کی جو موت ہے، قوم کی حیات ہے‘‘ کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد حسینہ معین ہال میں کیاگیاجس میں مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی، حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی، سید پرویز شاہ ایڈووکیٹ، سید یوسف نسیم، خاتون کشمیری رہنما سردار ام کلثوم، رکن سندھ اسمبلی طلحہ احمد خان، ندیم اعوان، پی پی رہنما اقبال کشمیری، سردار نزاکت، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سردار صغیر، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کراچی ڈویژن کے کنوینر محمد ارشد شر بلوچ و دیگر نے اظہارِ خیال کیا جبکہ نظامت کے فرائض بشیر سدوزئی نے انجام دیے، اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہاکہ برہان مظفر وانی بہادری کی اعلیٰ مثال ہے ، ان کے بارے میں پاکستان کے نوجوان پتا ہونا چاہیے، 78سالوں سے یہ سلسلہ چلتا آرہا ہے، غلطیاں انسانوں سے ہوتی ہیں لیکن کشمیر کے معاملے میں غلطی نہیں ہوئی، شہید بینظیر بھٹو نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھائی، پہلگام حملے میں پاکستان پر الزام لگایا گیا ، بھارت کا سفارتی طور پر مضبوط ہونے کا دعویٰ دو سیکنڈ میں ٹوٹ گیا، بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی، انہوں نے کہاکہ ہمیں پاک فوج کے کردار کو سراہنا چاہیے، پاک فضائیہ اور بحریہ نے مودی کے گھمنڈ کو راکھ میں ملایا ، ہمیں اپنے ملک پاکستان پر فخر کیا، اس واقعے کے بعد کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ، ہمیں مظلوم کے ساتھ کھڑے ہوکر ظالم کا مقابلہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہاکہ برہان مظفر وانی کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، صحیح سمت کا تعین آپ نے کرنا ہے، ہندوستان کے فوجی غزہ اور فلسطین میں جا کر کارروائی کرتے ہیں، ہمارا ایک دشمن نہیں ہے، انسان اپنے طور پر کوشش کرتا ہے مگر کامیابی اللہ کی طرف سے ملتی ہے۔ جنگ کے بعد یہ کہنا کہ کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان پیچھے ہٹ گیا غلط ہے، پاکستان ہمیشہ کشمیر کے ساتھ ہے۔

حریت کانفرنس کے سینئر رہنما سید یوسف نسیم نے کہاکہ برھان مظفر وانی طالب علم تھے ، کشمیر کا بچہ بچہ تاریخی آزادی کا حصہ ہے، جب تک کشمیر کو ہندوستان سے آزاد نہیں کرا لیتے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ سید پرویز شاہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ برھان وانی نے ایک چھوٹے فون سے تحریک کا آغاز کیا، جب برہان کی ایک ویڈیو آتی تو ہندوستان میں کہرام مچ جاتا تھا، آج کشمیر کا ہر نوجوان برہان بننا چاہتا ہے، اس کا تذکرہ عالمی برادری میں ہے، نہ ٹینک ہے ،نہ توپ ہے ہمارے پاس چند مجاہدین ہیں جنہوں نے سکھایا مزاحمت کیسے کرتے ہیں ، پاکستان ہمارا ہے اور کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، خاتون رہنما سردار ام کلثوم دعا نے کہاکہ وہ وقت دور نہیں جب شہید کا خون رنگ لائے گا، ہم نے برھان وانی کی شہادت کے بعد ہزاروں لوگوں کو شہید ہوتے دیکھا ہے، چاہے فلسطین ہو یا کشمیر صرف کانفرنسز کی حد تک محدود ہوچکے ہیں جبکہ اقوام متحدہ میں یہ قرارداد ہے کہ کشمیریوں کا فیصلہ کشمیری ہی کریں گے ۔

پی پی رہنما سردار نزاکت نے کہاکہ برہان ہزاروں نوجوانوں نے کشمیر کیلئے خود کو قربان کیا ،کشمیر کے لوگ ہمت اور جرات سے جدو جہد کر رہے ہیں وہ دن دور نہیں جب کامیابی ہمارا مقدر ہوگی، اقبال کشمیری نے کہاکہ برہان مظفر وانی کی قربانی کشمیری نوجوانوں کے لئے مثال ہے، ان کی جدوجہد نے مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں میں آزادی کی روح پھونکی، سردار صغیر نے کہاکہ ہم کشمیریوں کو بھول چکے ہیں، آج ہم ایک ایسے جانباز کی برسی منا رہے ہیں جس نے اپنے ملک کی خاطر قربانی دی مسئلہ کشمیر کا حل ایک دیرانہ مسئلہ ہے۔

ندیم اعوان نے کہاکہ برہان وانی وہ تھا جس نے ڈیجیٹل میڈیا کے ساتھ مل کر کشمیر کی آزادی کے لیے جنگ لڑی، کشمیریوں کو سلام ہے جو ہم سے بڑھ کر پاکستانی ہیں، طلحہ احمد خان نے کہاکہ برہان مظفر وانی نے یہ ثابت کیا کہ تم مارتے مارتے تھک جاؤ گے لیکن ہم شہید ہوتے ہوتے نہیں تھکیں گے کیونکہ ہمارے پیچھے ایک نظریہ ایک سوچ ہے،مودی نہ صرف پاکستان ، فلسطین ،کشمیر کے لئے نہیں بلکہ ہندوستان کے لئے بھی ایک خطرہ ہے، اب سیمینار ،کانفرنسز اور ریلیوں سے آگے بڑھنے کا وقت آچکا ہے،محمد ارشد شر بلوچ نے کہاکہ نوجوانوں کا جذبہ دیکھ کر ہمیں بھی ایک ہونا ہوگا، اس 26 سالہ نوجوان کا خون ہمیں کشمیر سے جڑے رہنے کا سبق دیتا ہے۔