ترک وزیر دفاع کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ملاقات

علاقائی سلامتی کی بدلتی صورتحال، دفاعی تعاون پر پیش رفت ،مستقبل کے اشتراک پر تبادلہ خیال

بدھ 9 جولائی 2025 20:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)ترک وزیر دفاع کی زیر قیادت اعلی سطح کے وفد نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال، دفاعی تعاون پر پیش رفت اور مستقبل کے اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف مارشل نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور جدید تربیت اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے میدان میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کا عزم کیا۔

ترک وزیر دفاع نے پاک بھارت جنگ کے دوران پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیر دفاع نے دفاعی تعاون مزید بڑھانے کے لیے صنعت کی سطح پر اشتراک کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔