میڈیا کا معاشرے کو سنوارنے میں اہم کردار،نبض پر ہاتھ نہ رکھنے والے صحافی صحیح ترجمانی نہیں کرسکتے، میجر جنرل نیک نام محمد بیگ

جمعرات 10 جولائی 2025 22:28

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء) جنرل آفیسر کمانڈنگ البرق ڈویژن میجر جنرل نیک نام محمد بیگ نے کہا ہے کہ موجودہ دور ڈیجیٹل اور سائبر کا ہے جبکہ میڈیا اس کا ترجمان ہے ،جن صحافیوں کا معاشرے کی نبض پر ہاتھ نہیں وہ صحیح ترجمانی نہیں کر سکتے ،میڈیا معاشرے کوسنوارنے میں اہم کردار ادا کرتاہے، پچھلے چار ماہ کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان ، لکی مروت اور ٹانک کے اضلاع میں افواج پاکستان نے 104فتنہ الخوارج کو جہنم واصل کیا، 86فتنہ الخوارج زخمی ہوئے، جبکہ 164فتنہ الخوارج پکڑے گئے، ان تمام کارروائیوں کے دوران پاک فوج کے 23جوان شہادت کے رتبہ پر فائض ہوئے پاک فوج پر 19آئی ڈی ڈی دھماکے کئے گئے جبکہ 19آئی ای ڈیز کو ریکور کیا گیا، پاک فوج ڈیرہ اسماعیل خان اور ملک میں امن کے قیام اور ملک کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کررہی ہے پاک فوج ملکی وحدت کی نشانی ہے ، ٹی ٹی پی ، القاعدہ، افغانستان سے آنیوالے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان پاکستان کیخلاف سازشیں کررہے ہیں ، سپہ سالار کے حکم پر البرق ڈویژن دشمن کیخلاف جھپٹنے میں سب سے آگے ہوگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چہکان قلعہ میں ڈیرہ اسماعیل خان ، ٹانک اور لکی مروت کے سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہا جہاد بالسیف افواج پاکستان کا کام ہے اعر جہاد بالقلم میڈیا کسا کام ہے انڈیا ہمارا ازلی دشمن ہے روائتی جنگ کی اب گنجائش نہیں ہے نیوکلیئر جنگ کا خطرہ انڈیا کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے رہتا ہے ہم نے عوام اورمیڈیا کے تعاون سے دس گناہ بڑی فوج کو شکست دی اب انڈیا پراکسی وار میں فتنہ الخوارج کے ذریعے پاکستان میں برسر پیکار ہے اس میں بھی وہ منہ کی کھائے گا البرق اسی فتنہ کو کچلنے آیا ہے انفارمیشن وار فیئر بھی چل رہا ہے میڈیا کو اس کیلئے بھی تیاری کرنا ہوگی پاکستان پر غیر روائتی جنگ انڈیا نے مسلط کی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گر د کم ہورہے ہیں لیکن دہشت گردی میں کمی معاشرہ لا سکتا ہے افواج کا کام سرجری والا ہے بنیان امرصوص کی ملک کے اندر بھی ضرورت ہے 1450 علماء نے فتنہ الخوارج کے خلاف فتوی جاری کیا ہوا ہے گڈ اور بیڈ سب دہشت گرد ہیں اور سب کے خلاف کارروائیاں ہو رہی ہیں ۔

اس موقع پر جنرل آفیسر کمانڈنگ البرق ڈویڑن میجر جنرل نیک نام محمد بیگ نے صحافیوں کے سوالات کے تفصیلاً جوابات بھی دیئے، انہوں نے کہاکہ پاک فوج علاقہ کی روایات مدنظر رکھتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کی بہتری کیلئے کوشاں ہے، علاقہ کے لوگوں میں امن کی بہترین اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے میڈیا لوگوں میں شعور بیدار کرے، دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے میڈیا قلم کے ذریعے اپنا بھرپور کردار ادا کرے، تقریب کے آخر میں صحافیوں میں قرآن پاک کا نادر نسخے بھی تقسیم کئے ۔