بھارت کا جبر کشمیریوں کو ان کے حق سے نہیں روک سکتا، شیری رحمن

وہ وقت دور نہیں کشمیری عوام کو حق خود ارادیت ملے گا اور مودی سرکار کو ایک اور محاذپر بد ترین شکست ہوگی،رہنما پیپلز پارٹی

اتوار 13 جولائی 2025 17:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2025ء)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے 13جولائی 1931کے شہدا کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا جبر کشمیریوں کو ان کے حق سے نہیں روک سکتا۔اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ 13 جولائی 1931 کے شہداء آج کی مزاحمت کے معمار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ 13 جولائی 1931 کو کشمیریوں نے ظلم کے خلاف علمِ بغاوت بلند کیا۔

انہوںنے کہاکہ شہداء کے خون نے آزادی کی موجودہ تحریک کو طاقت دی۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کا جبر کشمیریوں کو ان کے حق سے نہیں روک سکتا۔انہوںنے کہاکہ ہندوتوا سرکار کشمیری شناخت مٹانے کے درپے ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا، مودی کی فسطائیت کو کشمیری نوجوان اپنے خون سے للکار رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شیری رحمان نے کہاکہ کوئی قابض قوت کشمیریوں کے جذبے کو شکست نہیں دے سکتی، پاکستان پیپلز پارٹی کے دل بہادر کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے دنیا بھر میں کشمیر کا مقدمہ بہادری سے لڑا ،صدر ٹرمپ کی اس مسلے کو حل کرنے کی پیشکش پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وہ وقت دور نہیں کشمیری عوام کو حق خود ارادیت ملے گا اور مودی سرکار کو ایک اور محاذپر بد ترین شکست ہوگی۔