۵بلوچستان کے عوام کو انسان نہ سمجھنے کی غلطی بہت بڑی ہے وسائل پر قابض قوتیں لٹیرے اور چور ہیں ، مرتضیٰ کاکڑ

پیر 14 جولائی 2025 03:20

- کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان مرتضی خان کاکڑ نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کو انسان نہ سمجھنے کی غلطی بہت بڑی ہے بلوچستان کے وسائل پر قابض قوتیں لٹیرے اور چور ہیں ان قوتوں نے ذاتی بنک بیلنس میں اضافے کیساتھ بلوچستان میں نفرت ولوٹ مار کا بازارگرم کیاہوا ہے لاشیں پھینکے جارہے ہیں مین شاہراہوں پر لوٹ مار کیساتھ بے روزگاری وغربت میں اضافے کیلئے بارڈر بند کیے گیے ہیں جس کی وجہ سے بلوچستان میں مزید تیس لاکھ افرادبے روزگارہوئے ہیں جب حکمران روزگار نہیں دے رہے تو بارڈرکی تجارت کو کیوں بند کیا گیاہے ایران افغانستان سے تجارت اہل بلوچستان کا قانونی آئینی حق ہے اس حق سے ہم کیوں ہٹ جائے 25جولائی لانگ مارچ کامیاب اورپرامن ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کاا ظہارانہوں نے وفدسے ملاقات اوراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ گوادر سے ژوب تک انشاء اللہ بلوچستان کے ہزاروں نوجوان اسلام آباد لانگ مارچ میں شرکت کرکے جمہوری مذاہمت کے ذریعے لٹیروں سے حقوق چھین لیں گے بلوچستان کے وسائل معدنیات حکومت میڈیا اور عدلیہ پر عوام دشمن قوتیں قابض ہیں جماعت اسلامی جمہوری حقوق وسائل پر دسترس اور قوم کو مسائل سے نجات کیلئے اسلام آباد کی طرف25کونوجوانوں کے قافلوں کی صورت میں روانہ ہوں گے ہم حکمرانوں سے حقوق مانگ رہے جبکہ حکمران خیرات وزکوٰة دینا چاہتے ہیں قیام پاکستان سے بلوچستان کے حقوق وسائل ہڑپ کیے جارہے ہیں دھوکے اوروعدوں وبے عمل اعلانات پر اہل بلوچستان کو ٹرخایے جاتے ہیں بلوچستان کے عوام کو لولی پاپ جبکہ ملک کے دیگر صوبوں کے عوام کو میگاپراجیکٹس سی پیک سفرتعلیم وعلاج کی جدید سہولیات دی جارہی ہے سی پیک کا جومربلوچستان میں سی پیک کے تھانے وچیک پوسٹیں بم دھماکے بدامنی لوٹ مار اغوائبرائے تاوان لاشیں دھماکے بلوچستان میں جبکہ گرین بس میڑو بس،امن ترقی خوشحالی اور موٹروے ودیگر بڑے پراجیکٹس دیگر صوبوں میں یہ ناانصافی ظلم وجبر کب تک جاری رہے گا ان مظالم زیادتیوں ناانصافی اورجبر کے خلاف جماعت اسلامی 25جولائی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں کوئٹہ سے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے ۔