
داخلی اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے فرنٹیئر کانسٹیبلری کو وفاقی کانسٹیبلری میں تبدیل کیا جارہا ہے، وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کی پریس کانفرنس
پیر 14 جولائی 2025 17:32

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری نے کم تنخواہوں اور تھوڑی مراعات کے باوجود ہر موقع پر پاکستان کی بڑھ چڑھ کر خدمت کی ہے۔
اسی وجہ سے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کی از سر نو تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ اسے وفاقی کانسٹیبلری بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کو وفاقی پولیس بنایا جارہا ہے۔ ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔ یہ کانسٹیبلری ہے اور کانسٹیبلری ہی رہے گی، صرف اس کا نام فرنٹیئر کانسٹیبلری سے تبدیل کر کے وفاقی کانسٹیبلری رکھا گیا ہے تاکہ اس فورس کے جوانوں کو پاکستان کی دیگر فورسز کے لوگوں کے برابر تنخواہیں اور مراعات مل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری پہلے بھی منشیات اور اسمگلنگ کے کنٹرول کے ساتھ ساتھ ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے خدمات سرانجام دیتی رہی ہے اور نام کی تبدیلی کے بعد بھی یہ فورس اسی طرح کام کرتی رہے گی۔ بلکہ وفاقی کانسٹیبلری بننے کے بعد اس کا دائرکار ملک کے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر تک بڑھ جائے گا۔ انہوں نے کہا فرنٹیئر کانسٹیبلری کی ری ویمپنگ اور ری سٹریکچرنگ کے بعد اس کو وفاقی فورس کا درجہ مل جائے گا جس کے بعد اس میں پاکستان کے تمام صوبوں سے لوگ بھرتی کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ری ویمپنگ کے بعد وفاقی کانسٹیبلری کے جوانوں کی تربیت، ان کا بجٹ، ان کی تنخواہیں اور دیگر مراعات وفاقی حکومت کے ذمہ ہوں گے تاکہ کسی بھی صوبے پر اس کا کوئی مالی بوجھ نہ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی کی خدمات اور اس کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہوئے اس کی کپیسٹی بلڈنگ، ٹریننگ اور آپریشنل ضروریات کے مطابق ری اسٹرکچر کیا جا رہا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے نام کی تبدیلی کا فیصلہ کسی سیاسی ایجنڈے کے تحت نہیں بلکہ یہ کام مکمل ادارہ جاتی ضرورت کے تحت کیا گیا ہے کیونکہ ایف سی نے قیام پاکستان سے قبل بھی اور بعد ازاں بھی ہر قومی ایونٹ میں اپنی موجودگی اور خدمات کو ثابت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام، صحافی اور دیگر متعلقہ حلقے ایف سی کے آرڈیننس کو مکمل طور پر پڑھیں تاکہ کسی بھی قسم کی غلط فہمی پیدا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ قدم پاکستان کی داخلی سلامتی کو مؤثر بنانے اور موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کی قومی ضرورت ہے اور ایف سی اپنے تاریخی ورثے کے ساتھ اس نئی ساخت میں بھی مثالی خدمات سرانجام دیتی رہے گی۔ ایف سی کمانڈنٹ ریاض نذیر گاڑا نے اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ایف سی کے 423 جوانوں نے اب تک اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر کے جام شہادت نوش کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کا قیام1913 میں ہوا۔ اس وقت اس کو نارتھ ویسٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری بھی کہا جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری ایک ایکٹ کے تحت کام کر رہی ہے۔ اب اس ایکٹ کو سو سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے جس میں تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے۔اسی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس فرنٹیئر کانسٹیبلری کو ری آرگنائز کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایف سی کے اندر تین لیولز ہیں۔ اس میں پلاٹونز، کمپنیز اور ونگز کام کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے41 ونگز ہیں جن میں سے 36 ونگ سکیورٹی ڈویژن سے متعلقہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری ملکی فورس کی سپورٹ کے لئے محر م، پولیو اورالیکشن سمیت مختلف اہم مواقع پر خدمات سرانجام دیتی رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس فورس کو ری آرگنائزکرنے کا مقصد صرف اور صرف کمانڈ سٹریکچر اور کے جوانوں کے مورال کو بہتر بنانا ہے۔مزید اہم خبریں
-
یوکرین: یو این امدادی قافلے پر روسی ڈرون حملے کی کڑی مذمت
-
تمام ہلاک یرغمالیوں کی باقیات ملنے تک غزہ میں امداد کی ترسیل محدود، اسرائیل
-
پاکستان اور انڈیا سمیت انسانی حقوق کونسل کے 14 نئے ارکان کا انتخاب
-
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہماری موجودگی ہی ہماری مزاحمت، میئر رام اللہ
-
ماحول دوست توانائی کی طرف منتقلی تسلی بخش لیکن رفتار سست، گوتیرش
-
لیبیا: سیاسی تعطل ختم نہ ہوا تو متبادل طریقہ کار اختیار کرنا ہوگا، ہانا ٹیٹے
-
افغانستان کی اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج کی منہ توڑ کاروائیاں جاری
-
سعد رضوی ابھی تک مفرور ہے، بہت جلد ٹریس کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے
-
اعصابی امراض سے ہر سال ایک کروڑ دس لاکھ اموات، ڈبلیو ایچ او
-
پاک فوج کی جانب سے افغان اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب
-
آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط ادائیگی کیلئے معاہدے کی امید ہے
-
افغانستان سے پھر سے پاکستان پر حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.