پاکستان کو اجرک میں لپیٹنے کی بجائے سبز پرچم بلند کرنے کی سیاست کریں،محمد فرقان اعوان

جمعرات 17 جولائی 2025 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء) تحریک عوام پاکستان کے وائس چیئرمین محمد فرقان اعوا ن نے سابقہ خاتون اول ریحام خان، سابقہ مرکزی رہنما تحریک انصاف عائشہ گلالئی اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے، سابق وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کے بھتیجے ذوالفقار بھٹو جونیئر کو دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریحام خان، عائشہ گلالئی اور شاہد خاقان عباسی اور ذوالفقار بھٹو جونیئر پاکستان کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو کراچی کے میدان پر تحریک عوام پاکستان ان کی سیاست کا کامیاب مرکز ثابت ہوگی. آپ کی سیاست کے لئے قائد اعظم محمد علی جناح کا آبائی شہر آپ کے لئے چشم براہ ہی. پاکستان کی سیاست کو قبضہ گروپوں کے ہاتھوں سے نکالنے کے لئے ضروری ہے کہ تمام با اصول اور پاکستان سے محبت کرنے والے سیاسی اکابر تحریک عوام پاکستان کا حصہ بنیں اور دنیا کی واحد مسلم ایٹمی ریاست کو کچے اور پکے کے ڈاکوں سے نجات دلانے کے لئے قوم کی رہنمائی کریں۔

(جاری ہے)

تحریک عوام پاکستان کے وائس چیئرمین محمد فرقان اعوان پارٹی کی مرکزی مجلس شوری کا اراکین اقبال حسین، ولی محمد، وحید گل، خلیل احمد، جلال الدین اور محمد حسین اعوان کے ہمراہ کراچی رکشہ ڈرائیورز ایسوسی ایشن اور اجرک والی نمبر پلیٹ کی آڑ میں ٹریفک پولیس کے ہاتھوں لٹنے والے نوجوانوں کے وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔محمد فرقان اعوا ن نے کراچی کی مختلف شاہراہوں پر رکشہ چلانے پر پابندی اور اجرک والی نمبر پلیٹ نا ہونے پر بھاری جرمانوں کی حکومتی کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی قوت رکھنے والی ریاست کو اجرک میں لپیٹ کر رکشہ برد کرنے کی سازشیں ناکام بنانے کے لئے تحریک عوام پاکستان تمام محمب وطن اور جمہوری سوچ رکھنے والے رہنماں کو دعوت دیتی ہے کہ آئین پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے کے لئے ہمارا ساتھ دیں،ریحام خان، عائشہ گلالئی، شاہد خاقان عباسی، ذوالفقار بھٹو جونیئر سمیت اپنی اپنی جماعتوں کی ناقص کارکردگی اور غیر جمہوری رویوں سے بیزار سیاسی رہنما کراچی کو اپنا مرکز اور تحریک عوام پاکستان کو اپنی سیاست کا محور بنائیں اور ریاست پاکستان کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے کچے اور پکے کے ڈاکوؤں کی دہشت سے نجات دلانے کے لئے اپنی قائدانہ ذمہ داریاں نبھائیں،تحریک عوام پاکستان کے وائس چیئرمین محمد فرقان اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن جلد منعقد کروائے جائیں گے اور ملک بھر میں پارٹی کے ذمہ داران کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا،آئندہ انتخابات میں تحریک عوام پاکستان متبال قیادت کے طور پر سامنے آئے گی اور ہم پاکستان کو سیاسی خاندانوں کی جاگیرداری سے نجات دلا کر عوام کو اقتدار اعلی کا حصہ بنائیں گے۔