پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی کراچی قیادت کی جانب سے نومنتخب اراکین کے اعزا زمیں پیپلز سیکریٹریٹ میں تقریب کا انعقاد

جمعہ 18 جولائی 2025 16:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی کراچی قیادت کی جانب سے نومنتخب اراکین کے اعزا میں پیپلز سیکریٹریٹ میں تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس میں کراچی کی صدر شاہدہ رحمانی، شاہینہ شیر علی ، مسرت نیازی، اور تمام اضلاع کے نومنتخب عہدیدار شامل تھے ۔ جبکہ ضلع شرقی کے نو منتخب عہدیداران صدیا سمین بٹ ، سینئر نائب صدر نصرت ڈیپر، ںائب صدور فرزانہ مہر، شازیہ ،مغل، رئیسہ خاتون ، جنرل سیکریٹری نفیسہ شاہ، ڈپٹی جنرل سیکریٹریزغلام سکینہ ، سیکریٹری اطلاعات فائزہ گبول ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شہنیلہ خانزادہ، لیلی پروین ، ریکارڈ اینڈ ایونٹ سیکریٹری خدیجہ چانڈیو ، تعلقات عامہ اینڈ کو آر ڈی نیشن حرا افضل ، فنانس سیکریٹری نسرین چنڈنے شرکت کی جنہیں پارٹی قیادت نے ہار پہنائے۔

(جاری ہے)

کراچی کی صدر شاہدہ رحمانی نے کہاکہ شہید قائد عوام ذولفقار علی بھٹو کو ویژن اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو نے شہادت لقبول کی لیکن جمہوریت کے لئے نہ جھکنے کی مثال قائم کی۔اسی طرح سفاری محاز پر بلاول بھٹو نے ملک کا نام روشن کیا۔ ّئندہ وزیر اعظم جیالے بلاول بھٹو کو بنائیں گے۔ آپ سب کو دن رات کام کرنا ہے۔ور پی پی پی کو کراچی کا مضبوط ترین قلعہ بنانا ہے۔

شاہنیہ شیر علی نے کہا کہ خواتین کو عزت کا مقام صرف اور صرف پیپلز پارٹی نے دیا ہے۔ ہم پی پی پی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ۔ مسرت انیازی نے کہاکہ منزل جدوجہد سے ملتی ہے اور آپکو عہدہ آپکی صلاحیت پر ملا ہے اسکا خود کو حقدار ثابت کریں ۔ یاسمین بٹ نے کہاکہ ضلع شرقی پی پی پی کا گڑھ ہے ہمارے صدر اقبال ساند اور دہگر خواتین کے شانہ بشانہ ہوتے ہیں ۔

ہم ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم بھی شروع کریں گے۔ سینئر نائب صدر نصرت ڈیپر نے کہاکہ جیالے نہ کوڑوں سے ڈرے نہ مظالم سے اب کراچیکی نشستیں بھی مکمل طور پر جیالے ہی حاصل کریں گے۔ ائب صدور فرزانہ مہر، شازیہ ،مغل، رئیسہ خاتون نے کہاکہ بلاول بھٹو ملک کی امید کی کرن ہیں ۔ ، جنرل سیکریٹری نفیسہ شاہ نے کہاکہ ہم قیادت کے اعتماد پر پورے اتریں گے۔ پٹی جنرل سیکریٹریزغلام سکینہ ، نے کہاکہ خواتین بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔

سیکریٹری اطلاعات فائزہ گبول نے کہاکہ ہم اپنی پارٹی کے ویژن کو گھر گھر پہنچائیں گے۔ ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شہنیلہ خانزادہ نے کہاکہ بلاول بھٹو پاکستان کے بہترین سفارت کار اور پارٹی کے بے مثال قائد ہیں ۔ دنیا میں امیج پاکستان کی بہتری کے لئے ساری دنیا انکی جرات مندانہ گفتگو سے متاثر ہے۔ لیلی پروین اور خدیجہ چانڈیو کا کہنا تھا کہ پی پی پی غریب عوام کی جماعت ہے جو عوام کے دلوں پر حکومت کرتی ہے۔ حرا افضل اورنسرین چنڈنے کہاکہ جئے بھٹو کی صدائوں سے مخالفین خوفزہ ہیں ۔ ہم صوبہ کی خدمت کر رہے ہیں ۔ آخر میں تمام اراکین کی حوصلہ افزائی اور انہیں ہار پہنائے گئے،۔