وزیراعظم کا ریسکیو آپریشن میں شہید ہونے والے پنجاب پولیس کے کانسٹیبل حیدر علی کو خراج عقیدت ، حیدر علی شہید پر پوری قوم کو فخر ہے ، شہباز شریف

جمعہ 18 جولائی 2025 21:00

وزیراعظم کا ریسکیو آپریشن میں شہید ہونے والے پنجاب پولیس کے   کانسٹیبل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع جہلم میں سیلاب سے متاثرہ علاقے میں ریسکیو آپریشن میں لوگوں کی جانیں بچاتے ہوئے شہید ہونے والے پنجاب پولیس کے اہلکار کانسٹیبل حیدر علی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیدر علی شہید پر پوری قوم کو فخر ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ حیدر علی نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کئی لوگوں کو سیلابی پانی سے ریسکیو کیا ، حیدر علی شہید پر پوری قوم کو فخر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حیدر علی شہید کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی پولیس ، سکیورٹی فورسز کے جوانوں، این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم ایز کے اہلکاروں نے حالیہ سیلابی صورتحال میں بہترین ریسکیو آپریشنز سر انجام دیئے ۔ وزیراعظم نے شہید حیدر علی کے بلندی درجات کی دعا کی اور ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔