
جنگ زدہ غزہ میں معمولات زندگی پر ایک نظر
یو این
ہفتہ 19 جولائی 2025
23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 19 جولائی 2025ء) محمد سعد شمالی و جنوبی غزہ کو ملانے والی سڑک کے کنارے کار کے پیچھے بندھے ایک چھکڑے پر چند دیگر لوگوں کے ساتھ بیٹھے ہیں جو انہیں غزہ شہر کی جانب لے جائے گا۔ یہ 21 ماہ کی جنگ سے تباہ حال علاقے میں نقل و حمل کا تکلیف دہ مگر انتہائی مہنگا ذریعہ ہے۔
سعد کا کہنا ہے کہ غزہ میں نقل و حرکت مشکل سے مشکل تر اور غیرمحفوظ ہوتی جا رہی ہے اور تباہ شدہ سڑکوں پر سفر کرنا آسان نہیں۔
وہ خدا سے بخیریت اپنی منزل پر پہنچنے کی دعا کرتے ہیں۔اس سڑک پر ایسی ہی چھکڑا کاروں اور تین پہیوں والے موٹرسائیکل رکشوں کی بھرمار نظر آتی ہے جن کے ذریعے لوگ کرایے پر ایک سے دوسری جگہ جاتے ہیں۔ سڑک کے دونوں اطراف ہر جا تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے میں گھرے پناہ گزینوں کے کیمپ دکھائی دیتے ہیں جہاں بھوک اور بیماریوں سمیت ہر طرح کی تکالیف کے باوجود لوگ کسی نہ کسی طرح زندگی کرنے کی جدوجہد میں لگے ہیں۔
(جاری ہے)

نقل و حمل کا مسئلہ
ایک موٹرسائیکل کے پیچھے بنے کھلے کیبن میں بیٹھی ام حاتم القولاق کہتی ہیں کہ لوگوں کو کھانے کے لیے بھی بمشکل ملتا ہے تو ایسے میں وہ نقل و حمل کا کرایہ کیسے ادا کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ عام طور پر انہیں ہر جگہ پیدل جانا پڑتا ہے کیونکہ وہ گاڑی پر سفر کی استطاعت نہیں رکھتیں۔ ڈرائیوروں کو دعائیں دیتے ہوئے وہ بتاتی ہیں کہ ایندھن بہت مہنگا ہو گیا ہے اور تمام لوگ تھکے ماندے اور بدحال ہیں جن کے لیے سفر کا یہ ذریعہ بھی غنیمت ہے۔
مہنگا ایندھن، ٹوٹے راستے
مسافروں کا انتظار کرتی ایسی ہی ایک گاڑی کے ڈرائیور عبدالکریم ابو آسی بتاتے ہیں کہ انہیں ایک لٹر ایندھن 100 شیکل (تقریباً 27 ڈالر) میں ملتا ہے جو بہت بڑی قیمت ہے۔
اسی لیے ڈرائیور مقامی طور پر تیار کردہ ایندھن سے گاڑیاں چلانے کی کوشش کرتے ہیں جو نقصان دہ ہوتا ہے اور اس سے کئی طرح کے مسائل جنم لیتے ہیں۔ابو آسی کہتے ہیں کہ ڈرائیوروں کو اور بھی بہت سے مسائل درپیش ہیں۔ گاڑیوں کے فاضل پرزہ جات بہت مہنگے ہیں۔ جو پرزہ جنگ سے پہلے 100 شیکل میں دستیاب ہوتا تھا وہ اب 2,000 شیکل یا تقریباً 560 ڈالر میں ملتا ہے۔
سڑکوں کی تباہی بھی ڈرائیوروں کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہے۔ ابو آسی کا کہنا ہےکہ ملبہ ہٹانے اور راستوں کو قابل استعمال بنانے کے لیے بہت بڑی تعداد میں بلڈوزروں کی ضرورت ہے۔ لوگوں کو سفر کے اخراجات اٹھانے کے لیے مدد ملنی چاہیے۔

سفر کا واحد ذریعہ
تمام تر مسائل کے باوجود غزہ کے لوگ اپنی روزمرہ زندگی جاری رکھے ہوئے ہیں خواہ اس کے لیے انہیں روزانہ طویل فاصلہ پیدل ہی کیوں نہ طے کرنا پڑے۔
حسین الحمرنہ کا بھی یہی معاملہ ہے جو ایک کار میں بیٹھے جنوبی غزہ جانے کے منتظر ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ سفر کے ان ذرائع پر سفر کرنا آسان نہیں کیونکہ کاروں کے پیچھے بندھے چھکڑے انسانوں یا جانوروں کے بجائے سازوسامان کی نقل و حمل کے لیے بنائے گئے ہیں۔ لیکن اس وقت لوگوں کے پاس انہی پر سفر کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
مسافروں کو کار میں سوار کرانے کا کام کرنے والے تاثیر ابو عصر کا کہنا ہے کہ غزہ میں بسیں اور ٹیکسیاں جنگ میں تباہ ہو گئی ہیں اور موجودہ حالات میں یہی کاریں اور چھکڑے سفر کا واحد ذریعہ ہیں۔
ایندھن کے بحران نے غزہ کے لوگوں کو درپیش سفری مسائل میں اور بھی اضافہ کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے اداروں نے خبردار کیا ہے کہ علاقے میں ایندھن کی قلت شدت اختیار کر گئی ہے۔ اگر مزید ڈیزل نہ پہنچا تو لوگوں پر ناقابل برداشت بوجھ میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کو سینٹ ٹکٹ دینے کی کوئی سفارش نہیں کی
-
جنگ زدہ غزہ میں معمولات زندگی پر ایک نظر
-
منڈیلا ڈے: یو این چیف کا امن، انصاف اور انسانی وقار پر زور
-
پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ کے تِلوں میں تیل نہیں کہ تحریک چلا سکے گی
-
سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی شکل بدل گئی ، اب سیاسی جماعتیں خود طے کرلیتی ہیں
-
سینیٹ الیکشن، پی ٹی آئی کا ناراض رہنماؤں کیخلاف (ن) لیگ، پی پی اور جے یو آئی سے مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ
-
یاسمین راشد کو سروسز ہسپتال سے واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا
-
پیٹرولیم ڈویژن کی ہدایات پر گیس کے کنویں بند کیے گئے، جس سے 1.5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا
-
ملکی حالات اتنے بھی اچھے نہیں جتنے حکومت کی طرف سے بتائے جارہے ہیں
-
عطا تارڑ سانحہ سوات پر سیاست سے پہلے پنجاب اور اسلام آباد کے سانحات کا جواب دیں
-
گزشتہ چھ ہفتوں میں امدادی مقامات کے قریب 875 افراد ہلاک ہوئے، اقوام متحدہ
-
وزیراعلی پنجاب نے ایئرپورٹس کے قریب حساس مقامات 30 جولائی تک کلیئر کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.