
متاثرین کو ہرممکن امداد اوربحالی کی سہولیات فراہم کی جائیں‘صدر‘ کٹھن وقت میں ہم سب کو یکجہتی، ہمدردی کی ضرورت ہے‘ گیلانی
منگل 22 جولائی 2025 21:06

(جاری ہے)
ایک بیان میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم اور متاثرین سے افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعاکی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ متعلقہ ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کریں‘متاثرین کو ہر ممکن امداد اور بحالی کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ملک کے مختلف علاقوں خصوصاً بابوسر ٹاپ، بوبسر، مظفرآباد، لوئیر دیر، سوات اور دیگر اضلاع میں شدید بارشوں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بابوسر ٹاپ پر کلاؤڈ برسٹ کے باعث متعدد قیمتی جانوں کے ضائع پر دکھ وافسوس کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں پوری قوم برابر کی شریک ہے، اور اس کٹھن وقت میں ہم سب کو یکجہتی، ہمدردی اور فوری عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔انہوں نے حکومتِ پاکستان، این ڈی ایم اے، صوبائی حکومتوں اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے مؤثر اقدامات کریں، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں کلاؤڈ برسٹ یا لینڈ سلائیڈنگ جیسی ہنگامی صورتحال پیش آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد، بے گھر افراد کو شیلٹر، خوراک اور ضروریاتِ زندگی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات پاکستان جیسے ممالک پر شدید انداز میں ظاہر ہو رہے ہیں، اور حالیہ بارشیں اور کلاؤڈ برسٹ جیسے واقعات اسی کی کڑی ہیں۔ انہوں نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی نظام کو ازسرِ نو فعال، مربوط اور جدید خطوط پر استوار کرنے پر زور دیا تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بہتر طور پر نمٹا جا سکے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایوان بالا ہر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور موجودہ حالات میں بھی ہم اپنے تمام وسائل اور اثر و رسوخ بروئے کار لا کر متاثرہ افراد کے مسائل کے حل میں کردار ادا کریں گے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے حالیہ شدید موسمی حالات، بالخصوص شمالی علاقہ جات، بابوسر ٹاپ، سوات، مظفرآباد اور لوئیر دیر میں طوفانی بارشوں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بابوسر ٹاپ پر کلاؤڈ برسٹ کا واقعہ انتہائی المناک اور دل دہلا دینے والا ہے، جہاں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا، متعدد افراد زخمی اور کئی لاپتہ ہوئے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس کڑے وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ صوبائی حکومتیں، این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ باہمی رابطے اور تعاون سے مؤثر بحالی کے اقدامات اٹھائیں ۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بابوسر ٹاپ، گلگت بلتستان میں سیلابی ریلے سے انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوسا ورجاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے سیلابی ریلے سے زخمی ہونے والے سیاحوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی اور متعلقہ اداروں سے ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیز کرنے پر زوردیا۔ سپیکر نے کہا کہ قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے پیشگی حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں، انہوں نے بابوسر، دیامر، اور گلگت بلتستان میں متاثرہ علاقوں کے عوام سے یکجہتی کا اظہارکیا اور سانحے میں جاں بحق ہونے والی مشعل فاطمہ اور فحت اسلام کیلئے دعائے مغفرت کی۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے سیکیورٹی و ریسکیو اداروں کی بروقت کارروائیوں کی تعریف کی۔ اسپیکر نے متعلقہ حکام کو سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی جلد بحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور ایران کے درمیان ساٹھ برس بعد ڈائریکٹ فلائٹ شروع
-
گلوکارچاہت فتح علی خان کا خود پر انڈے پھینکے جانے کے واقعے پر ردعمل آگیا
-
صدرِ مملکت نے انفارمیشن گروپ کے سابق سینئر افسر اختر منیر کو ایف پی ایس سی کا رکن مقرر کر دیا
-
ہمیں سیلاب سے نکلنے دیں، ہم اپنا سکور سیٹل کریں گے، وزیراطلاعات پنجاب
-
برازیل: سابق صدر کو بغاوت کی کوشش پر 27 سال قید کی سزا
-
جنوبی پنجاب میں ریسکیو آپریشن کے دوران کشتیاں الٹنے کے مزید واقعات، اموات کی تعداد 30 ہوگئی
-
پاکستان کے پاس اسرائیل کو چند گھنٹوں میں لپیٹنے کی صلاحیت ہے، جس طرح بھارت کو لپیٹا تھا، مولانا فضل الرحمٰن
-
افغانستان: یو این کی خواتین امدادی کارکنوں پر بھی طالبان نے لگائیں پابندیاں
-
میانمار خانہ جنگی: لوگ مسلسل موت کے ڈر میں جینے پر مجبور، فلیپو گرینڈی
-
یو این سلامتی کونسل کی قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت
-
غزہ: غذائیت کی کمی کا شکار بچوں کی تعداد میں خطرناک اضافہ
-
چیف جسٹس کا سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز اور بیواوں کی سیکورٹی کیلئے اہم فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.