پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو جمہوریت کے لئے اپنی قیادت اور بھٹو خاندان کی قربانیوں کی تاریخ سے بھری پڑی ہے،شہنیلہ خانزادہ

جمعرات 24 جولائی 2025 16:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی کی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری شہنیلہ خانزادہ نے کہا ہے کہ جیالا جیالا ہوتا ہے عہدہ ہو نا ہو ہم ایک ایسی جماعت سے منسلک ہیں جو عوام کی حقیقی اور جمہوریت کی بانی جماعت ہے۔ پیپلز پارٹی میں زمانہ طالب علمی سے شامل ہوں ۔ پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو جمہوریت کے لئے اپنی قیادت اور بھٹو خاندان کی قربانیوں کی تاریخ سے بھری پڑی ہے۔

قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو نے عوام میں سیاسی اور حقوق کا شعور دیا۔ شہید رانی بے نظیر بھٹو نے آمریت کا گلا گھونٹ کا جرات مندی سے مقابلہ کیا ۔ آج انکی بدولت جمہوریت کا پودا پھل پھول رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات ملاقات کے لئے آنیوالے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارٹی کی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے تمام کوششیں جاری رکھوں گی،۔

میری پہلی اور آخری جماعت پیپلز پارٹی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو، ادی فریال تالپور، شاہدہ رحمانی، نثار کھوڑو، سعید غنی، وقار مہدی، شرجیل میمن ، اقبال ساندھ ، سرور غازی، یاسمین بٹ سمیت پوری پارٹی قیادت کی شکر گزار ہوں ۔ نظریاتی سوچ کی حامل ہوں ۔ SPSFمیں بھی کام کیا۔ ستار بچانی ، شمشاد بچانی میرے استادوں میں سے ہیں ۔ کراچی شادی کے بعد آئی۔

کبھی پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی جماعت میں نہیں رہی۔ محترمہ بے نظیر بھٹو آئیڈیل تھیں ۔ ادی فریال تالپور نے خواتین میں امنگ اور بے بی کا حوصلہ بھرا۔ میرٹ پر منتخب ہوئی۔ کراچی میں مختلف جماعتوں کے افراد پیپلز پارٹی میں شامل کرانے کا اعزاز ہے۔ سوالات کے جواب میں کہا کہ لسانی سیاست ملک کے لئے زہر قاتل ہے۔ سندھ کے تمام شہروں کو ترقی دے رہے ہیں ۔

کراچی کے لئے منتخب نمائندوں کو اربوں روپے ملے ہیں وہ ورکنگ ریلیشن شپ بنانے کے بجائے اقتدار کے مزے لے رہے ہیں ۔ اجرک والی نمبر پلیٹوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم ہر مہمان کو اجرک پیش کرتے ہیں ہماری پہچان ہے اسکو متنازعہ بنانے والے متعصبانہ اور فسادی سوچ رکھتے ہیں ۔ سب اکائیوں کی شناخت ہے ۔ یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں جس پر سیاست کی جائے۔

ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیر خارجہ کی حیثیت سے اور سفاری مشن کے سربراہ کی حیثیت سے پاکستان کا خوبصورت امن اور محبت کا چہرہ دنیا کو روشناس کرایا۔ عوام انہیں وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یاسمین بٹ ہماری شرقی کی صدر ہیں اور انکی بڑی قربانیاں ہیں ۔ نصرت ڈیپر سینئرنائب صدر ہیں ۔ فائزہ گبول سمیت تمام عہدیداران ہم ایک فیملی کی طرح ہیں ۔ پیپلز یوتھ کی شکر گزار ہوں ۔ راشد خاصخیلی بہترین کام کر رہے ہیں یوتھ کو انہوں نے پارٹی نوجوانوں کی طاقت بنا دیا ہے۔ اقبال ساندھ اور سرور غازی اور تنولی صاحب بہت متحرک ہیں ۔ ہم شرقی سے اپنے جیالے بھائیوں کے ساتھ ملکر چیئرمین بلاول بھٹو کو 2027میں بلدیاتی الیکشن میں اور 2028میں کراچی سے سرپرائز رزلٹ دیں گے۔